کمالیہ (بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) کمالیہ شہر و گردونواح میں مضر صحت مصنوعی دودھ اور کھوئے کی تیاری کھاد،آئل،واشنگ پاؤڈراوردیگرکیمیکلزسے تیار دودھ شہر بھر میں سپلائی ہوتا ہے تفصیلات کے مطابق شہر و گردنواح کے علاقوں جن میں چاہ مٹاں والا ،ماموں کانجن روڈ،چک شیر سنگھ ،کلیرہ اڈاہ ،چک نمبر 733 گ ب سمیت دیگر مضافاتی چکوک میں مضرصحت مصنوعی دودھ اور کھویا تیارکرنے والی درجنوں فیکٹریاں کھل گئی ہیں،ان فیکٹریوں میں روزانہ کھاد،آئل،واشنگ پاؤڈراوردیگرکیمیکلزسے ہزاروں لٹردودھ تیارہوکرشہراورنواحی آبادیوں میں سپلائی ہورہاہے۔ اس مضرصحت دودھ کے استعمال سے شہری خاص کربچے ّ مختلف موذی امراض کاشکارہونے لگے ہیں ،شہری و سماجی تنظیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ اتھارٹی سے کارروائی کامطالبہ کیاہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) آفات سے آگاہی کے سلسلہ میں میونسپل کمیٹی کمالیہ آفس تاتھانہ چوک چیف آفیسر کمالیہ راو شفیق الرحمن کی زیر قیادت واک کا اہتمام کیا گیا شرکاے واک نے قدرتی آفات سے بچاو کیلیے آگاہی بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ واک میں میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر محمد اسلم بھٹی ،ممبران و سٹاف میونسپل کمیٹی کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی واک کے اختتام پر عوام الناس کی آگاہی کے لیے شہریوں میں پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) داروں کی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور ایک دوسرے پر الزام لگانے کی کوششیں ملک اور جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی رہنما مولانا حسن معاویہ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہیے۔اراکین پارلیمنٹ کے امیدواروں کے حلف میں الفاظ کی تبدیلی سے متعلق تحقیقات کروائی جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست اور جمہوریت افراد اور خاندانوں کے گرد گھوم رہی ہے جس کی وجہ سے چند وڈیرے، جاگیردار اور سرمایہ دار ملکی سیاست کے سیاہ و سفید کے مالک بنے ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) کمالیہ میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری مشکلات کا شکار، شہر اور گرد و نواح کے دیہات میں بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے روزانہ دن اور رات کے اوقات میں دو دو گھنٹے لگاتار بجلی کی بندش کے باعث کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کمالیہ (بیوروچیف ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ) مسلم لیگ نواز اور اس کی قیادت پاکستان کی ملکی ترقی اور تحفظ کی ضامن ہے۔ان خیالات کا ایم پی اے محترمہ نازیہ راحیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقے کے مسائل حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں۔ لوگوں کی فلاح وبہبود کے مشن کو پورا کرنے کا جو وعدہ حلقہ کی عوام سے کیا تھا اسے ہر صورت پورا کریں گے ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے بہت سے مسائل کے باوجود گزشتہ چار برس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔