سپین حکومت کا کاتالونیا کی خود مختاری ختم کرنے کا اعلان

Catalonia

Catalonia

میڈرڈ (جیوڈیسک) کاتالونیا کو آزادی سے روکنے کے لیے سپین نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ کابینہ نے وزیرِ اعظم کو آرٹیکل 155 کے نفاذ کی اجازت دے دی۔ آرٹیکل 155 کے تحت سپین کاتالونیا کی خود مختاری ختم کر سکتا ہے۔

قوم سے خطاب میں وزیرِ اعظم ماریانو راخوئے نے کہا کہ کاتالونیا نے آزادی کا اعلان کیا تو فوری طور پر آرٹیکل 155 نافذ ہو گا۔ ہسپانوی وزیرِ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا ہر اختیار استعمال کرتے ہوئے کاتالونیا کی آزادی کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ خیال رہے کہ کاتالونیا کے صدر نے آزادی کی قرارداد پر دستخط کر دیے تاہم اعلان ملتوی کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کاتالونیا کے علاقائی صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ کی جانب سے آزادی کے اعلان کو مؤخر کرنے کے بعد ہسپانوی حکومت کی خصوصی میٹنگ بلائی گئی تھی۔ کاتالونیا کے صدر نے گزشتہ روز 10 اکتوبر کی شام اپنی علاقائی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے اُس مینڈیٹ کو قبول اور تسلیم کرتے ہیں جس میں عوام نے کاتالونیا کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

یاد رہے کہ یکم اکتوبر کے مبینہ آزادی ریفرنڈم میں 90 فیصد سے زائد ووٹرز نے کاتالونیا کی آزادی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ اس ریفرنڈم کو سپین کی مرکزی حکومت اور سپریم کورٹ نے انعقاد سے قبل ہی کالعدم قرار دے دیا تھا۔