ممبئی (جیوڈیسک) فلم میں ہوں نہ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار زاید خان ایک لمبا عرصے ٹی وی سکرین سے دور رہنے کے بعد ایک مرتبہ پھر ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔
اس بار وہ کسی بالی ووڈ فلم میں کردار ادا کرتے ہوئے نظر نہیں آئیں گے بلکہ وہ ایک ٹی وی سیریل میں اپنا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس سلسلے میں ان کا سونی ٹیلی ویژن کے معاہدہ بھی ہو گیا ہے وہ ڈرامہ سیریل حاصل میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
زاید خان نے فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بھی بتا دی، انکا کہنا تھا کہ انہیں جو رول مل رہے تھے وہ انہیں ادا نہیں کرنا چاہتے تھے، اس میں کسی کا قصور نہیں وہ بس اپنے مداحوں کیلئے واپس آ رہے ہیں، ان کی ڈرامہ سیریل کیلئے نئی جھلک بھی مداحوں میں قبول ہو رہی ہے۔