صدر ٹرمپ نے ایران نیوکلیئر ڈیل کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا

President Trump

President Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) ایران سے متعلق نئی امریکی پالیسی کا اعلان، ٹرمپ نے ایران نیو کلیئر ڈیل کی توثیق سے انکار کر دیا۔

امریکی صدر نیو کلیئر ڈیل کو امریکہ اور دنیا کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس سے مشاورت کے بعد معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے تین نکاتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو میزائل پروگرام سے دستبردار ہونا ہو گا۔

ایرانی پاسدران انقلاب سے منسلک تمام افراد پر پابندی ہو گی جبکہ ایران پر مزید معاشی پابندیاں لگائی جائیں گی۔