اسلام آباد (جیوڈیسک) پاک فوج کی کامیاب کارروائی سے بازیاب ہونے والا کینیڈین خاندان پانچ سال بعد اپنے ملک واپس پہنچ گیا، ٹورنٹو ائرپورٹ پر جوشوا بوائل کا استقبال والد نے کیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوشوا کا کہنا تھاکہ تین دن تاخیر کی وجہ ان کے زخمی بیٹے کا پاکستان میں علاج ہے، جو کارروائی میں زخمی ہوا۔
جوشوا کا کہنا تھا کہ اپنے خاندان میں واپس بحفاظت آنا ان کے لیے بہت اہم ہے۔
جوشوا نے بتایا کہ ظالم اور بے وقوف حقانی نیٹ ورک نے طالبان کے زیر قبضہ علاقے میں غیر توجہی کا شکار اقلیتی برادری کی مدد کرنے پر انہیں اور ان کی حاملہ اہلیہ کو اغوا کیا۔ حقانی نیٹ ورک کی مجرمانہ آفرز کو ٹھکرانے پر بیٹی کو قتل کیا گیا جبکہ اہلیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
کینیڈین شہری جوشوا بوائل، اسکی امریکی اہلیہ کیٹلن کولمین اور 3 بچوں کو پاکستان آرمی اور آئی ایس آئی نے بروقت اور کامیاب آپریشن کر کے جمعرات کے روز بازیاب کرایا تھا۔