اسلام آباد : ممتاز نقاد اور عربی فارسی مترجم جناب جاوید اقبال قزلباش نے ڈاکٹر سید علی عباس کے ساتھ خصوصی نشست میں عہد ِحاضر میں علم وادب کے فروغ کو معاشرتی حوالے سے ناگزیر قرار دیا۔عرب وعجم کی تہذیب وثقافت اور تمدنی رجحانات پہ گہری نظر رکھنے والے جاوید اقبال قزلباش گرانقدر کتب کے مؤلف ومصنف اور دقیق عربی و فارسی کتب کے مترجم، اردواور فارسی زبان کے قادرالکلام شاعر ہیں۔ علاوہ ازیں وہ اسلام آباد سے شائع ہونے والے تحقیقی جریدے سہ ماہی پیغام ِ آشنا کے مدیر معاون اورعلمی وادبی رسائل کے اعزازی مشیر اور مجلس ِادارت کے رکن ہیں۔ عہد ِحاضر کے معاشرتی رویوں پہ اظہارِخیال کرتے جناب جاوید اقبال قزلباش نے فکری تطہیر اورنظریاتی ہم آہنگی کے لیے سید علی عباس کی کاوشوں کو سراہا اور فارسی ترجمے کا نومطبوعہ نسخہ پیش کیا۔
Javed Iqbal Qizlbash with Dr. Ali Abbas
Javed Iqbal Qizlbash with Dr. Ali Abbas
Javed Iqbal Qizlbash with Dr. Ali Abbas
Javed Iqbal Qizlbash presenting opuscule to Dr. Ali Abbas
Javed Iqbal Qizlbash presenting opuscule to Dr. Ali Abbas
Javed Iqbal Qizlbash presenting opuscule to Dr. Ali Abbas
Emamzadeh Dawoud a.s in Tehran
Ten years of Quarterly Paygham e Ashan edited by J. I. Qizlbash