پائی خیل (نامہ نگار) پائی خیل اور گردونواح میں کپاس کی تیار فصل پرڈا کے کسان راتیں جاگ جاگ کر عاجز آ گئے تفصیلات کے مطابق پائی خیل ،ٹھٹھی شریف، ڈھیرامیدعلی شاہ ،گنداشریف، کوٹ بیلیاں، اتراکلاں، سوانس اوردیگرملحقہ علاقہ جات میں کپاس کی تیارفصل سے چورراتوں کوپُھٹی چن کررفوچکرہوجاتے ہیں اورصبح ہوتے ہی جب کسان پُھٹی چننے کے لئے اپنے کھیت میں جاتاہے توپُھٹی غائب پاکراس کے ہوش وحواس اُڑجاتے ہیں ۔کیونکہ کھاد،بیج ،پانی ،ہل اورزرعی سپرے کرکے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بعدفصل تیارہوتی ہے ۔اوراسکی ذرائع آمدن کاواحدذریعہ یہی فصل ہوتی ہے ۔اوراس طر ح کسانوں نے فصل کے نقصانات سے بچنے کے لئے راتوں کوجاگ جاگ کراپنی نیندیں کھیتوں پرقربان کردی ہیں ۔کسانوں نے نامعلوم چوروں کے خلاف مئوثرکاروائی کے لئے ارباب اختیارسے فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔
پائی خیل (نامہ نگار)معروف مذہبی راہنمامفتی محمدجنیدرضاخان قادری نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شراب ام الخبائث تمام گناہوں کی جڑہے ۔شراب کاپینے والاہرصورت میں گندہ اور ناپاک ہوجاتاہے ہاتھوں کوشراب لگتی ہے توہاتھ گندے منہ کے ذریعے پیٹ میں جائے گی تومنہ اورپیٹ دونوں گندے ہوجائیں گے اسی طرح شراب کی گندگی سے دل گندہ ہوگااورجسکادل گندہ ہوگیاوہ خداکی یادسے غافل ہوجاتاہے شیطان اس پرغالب آجاتاہے اورجب شیطان غالب آجائے توایمان کامل نہیں رہتا۔شرابی کی کوئی عبادت قابل قبول نہیں ہوتی ۔ شراب کی وجہ سے دس آدمیوں پرلعنت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جواء کھیلنے والے اوراس کی کمائی کھانے والے سب شیطان کے پیروکارہیں ۔اللہ اوراس کے رسولۖکے احکامات کی کھلم کھلی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔اوراپنی دنیاوآخرت تباہ بربادکررہے ہیں۔ایسے ظالم لوگ معاشرہ کے لئے ناسورہیں۔
پائی خیل(نامہ نگار)جماعت اہلسنت حنفی بریلوی سٹی پائی خیل کے ناظم اعلیٰ قاری آصف عنایت اللہ چشتی نے کہاہے کہ عالمی سطح پرطاغوتی قوتیں اسلام اورعالم ِ اسلام کے خلاف صف آراء ہیں مغرب اپنی گندی ثقافت کوفروغ دے کرمسلمانوں کوانکی اعلیٰ اخلاق اقدارسے دورکرنا چاہتاہے ایسے میں نسل نوکی تعلیم وتربیت قرآن وسنت کی روشنی میں کرکے انہیں مغربی سازشوں سے بچایاجاسکتاہے اوراس ضمن میںخواتین کوبنیادی کرداراداکرناہوگا۔خواتین اپنے گھروں کاماحول سیرت نبوی ۖکی روشنی میں واضح کریں جدیدعلوم کے ساتھ دینی علوم پر خصوصی توجہ دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ اسلام نے خواتین کوعزت ووقاردیااورجنت کوبھی ماں کے قدموں تلے رکھااس لئے خاتون جنت کاکردارخواتین اپنے سامنے رکھیں اورسیدہ خاتون جنت کواپنا آئیڈیل بنائیں ۔آج مغرب میں اسلام بڑی تیزی سے پھیل رہاہے اوراسلام کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکرمغرب اسلام اورعالم اسلام کے ہرزہ سرائی پراترآیاہے موجودہ صدی عالمگیرغلبہ اسلام کی ہے اسلام دنیامیں غالب ہونے کے لئے آیاہے جوغالب ہوکررہے گا۔
پائی خیل(نامہ نگار)عمرہ پر جانے والوں کیلئے کتابچہ ترتیب عمرہ بلا معاوضہ دستیاب ہے ڈاکٹر خالد محمود ناظم اعلی بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ کے مطابق عمرہ پرجانے والے عازمین کے لئے ڈاکٹرریاض الرحمٰن بانی بصری تربیت مناسک حج وعمرہ کالکھاہوامعروف کتابچہ”ترتیب عمرہ”بلامعاوضہ دستیاب ہے ۔کتابچہ ایساہے گویاکہ دریاکوکوزہ میں بندکردیاگیاہو۔عمرہ پرجانے والوں کے لئے یہ کتابچہ بہت مفیداورکارآمدثابت ہوتاہے اوردورانِ ادائیگی عمرہ قدم قدم پرعازمین عمرہ کی راہنمائی کرتاہے ۔عمرہ پرجانے والے عازمین جوابی پتہ لکھاہواڈاک کالفافہ ارسال کرکے کتابچہ درج ذیل پتہ سے بلامعاوضہ منگواسکتے ہیں۔ڈاکٹرخالدمحمودBV-365/7،نشترسٹریٹ مسلم ٹائون راولپنڈی