شاید کسی کی یاد کا میلہ لگا بھی ہو

Remember

Remember

شاید کسی کی یاد کا میلہ لگا بھی ہو
اس شامِ انتظار سے گرچہ گِلہ بھی ہو
لیکن کبھی تو ذات سے کچھ ماورا بھی ہو
یہ کیا کہ آس پاس ہوں بس ایک جیسے لوگ
اتنے ہجوم میں کوئی چہرہ نیا بھی ہو
وہم و گماں کے بیچ میں اٹکی ہے زندگی
دیکھو کہ میرے واسطے وہ در کھلا بھی ہو
ہر بار اس کے سامنے ہاروں میں شوق سے
لیکن بساطِ عمر کا کچھ سلسلہ بھی ہو
ترکِ تعلقات کے اجڑے مزار پر
شاید کسی کی یاد کا میلہ لگا بھی ہو
وہ شخص میری خامشی لفظوں میں ڈھال کر
ہونٹوں پہ میرے روز و شب نغمہ سرا بھی ہو
کرنی ہوں جس سے راز کی باتیں بیاں زریں
لازم ہے ہم خیال ہو اور ہم نوا بھی ہو

زریں منور