چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما ملک اختر شہباز کی کاوشوں سے ن لیگ تحصیل کلر کہار کے یوتھ صدر حاجی ملک اشتیاق اور ملک محمد سلیم آف سردھی نے سینئر نائب صدر شمالی پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز سے ان کی رہائش گاہ کوٹ سرفراز خان میں ملاقات کی اور برادری سمیت پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی نظر میں عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو موجودہ بہرانوں سے نکال سکتے ہیں انہوں نے یقین دلایا کہ PTI میں بھرپور ورک کریں گے اور آنے والے الیکشن میں بھرپور طریقے سے کمپین چلائیں گے۔