تلہ گنگ (ایم اے کو ٹگلہ سے) تلہ گنگ سٹی گرائونڈز سے محروم، ہزاروں نوجوان گلی محلوں میں کھیل کھیلنے پر مجبور ،حکومت پنجاب توجہ دے۔تفصیلا ت کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے نعرہ بلند کیا جاتا آ رہا ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو آ باد کریں اور ہسپتال ویران ہو ں لیکن تلہ گنگ شہر پنجاب حکومت کے اس نعرہ کی نفی کر رہا ہے ،جہاں سرے سے گرائونڈ ہے ہی نہیں تو وہاں آ باد کیسے ہو ں گے ۔حاجی ابوذر غفار ی،ملک عاصم بشیر ،اختر دکھی ،کبیر اعوان ودیگر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت اور مقامی نمائندوں کو گرائونڈ ز پر توجہ دینی چاہیے کیونکہ گرائونڈ نہ ہو نے کی وجہ سے نوجوان اپنی کھیلوں کی سرگرمیاں صحیح طریقے سے جاری نہیں رکھ پا رہے ہیں ،کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہو نے سے نوجوان منفی سرگرمیوں میں ملوث ہو جا تے ہیں جسکی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو جا تا ،اسکا ذمہ دار کون ہے ؟ ۔حاجی ابوذر غفاری اور عاصم بشیر احمد نے کہا کہ گرائونڈ نہ ہو نے کے باوجود تلہ گنگ شہر وگردونواح کے نوجوان کھیلوں کو زندہ رکھنے کیلئے اپنی مدد آ پ کے تحت عارضی گرائونڈ بنا کر کھیلوں کی سرگرمیاںجاری رکھے ہوئے ہیں بلکہ وہاں باقاعدگی کے ساتھ ٹورنامنٹس کا بھی انعقاد جاری ہے ۔اختر دکھی اور کبیر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کو چاہیے کہ نوجوانوں کے مستقبل بچانے کیلئے گرائونڈ بنوائے جس میں نوجوان کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے رہنما شیخ سعید احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ق پوری طرح متحرک ہو چکی ہے اور حافظ عمار یاسر کی قیادت میں متحد ہیں ۔بلد یا تی الیکشن میں جسطرح عوام نے حافظ عماریاسر کے ساتھ محبت کا اظہار کیا ہے اسی طرح آ ئندہ الیکشن میں بھی کامیابی ہمارا مقدر بنے گی ،مسلم لیگ ن اب ضلع چکوال میں ختم ہو چکی ہے اور آ ئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کا صفایا ہو جائے گا ۔شیخ سعید کا مزید کہنا تھا کہ حافظ عماریاسر نے دور اقتدار میں حلقہ این اے اکسٹھ سمیت ضلع چکوال میں ریکارڈ ترقیا تی کام کروائے ہیں اور عوام اب جاگ چکی ہے ،مسلم لیگ ن نے اس حلقے کو جھوٹے نعروں اور اعلانوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا اور ضلع تلہ گنگ بھی ایک سیاسی اعلان تھا جو پورا ہوتا نظر نہیں آ تا ۔مسلم لیگ ق کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ تلہ گنگ کی عوام کو اب جاگنا ہو گا مسلم لیگ ن والوں نے ہمیشہ لولی پاپ دے کر ووٹ لیے ہیں اور عوام سے کیے ہوئے وعدے بس وعدوں تک محدود ہیں ، 2018میں عوام پرچی کے ذریعے صحیح نما ئندوں کا انتخاب کر ے گی جو انکے حقیقی معنوں میں مسیحا ہو ں گے۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) معروف قانون دان سجاد احمد گھاڑا کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں انکی نماز جنازہ بائی پاس والے قبرستان میں ادا کر دی گئی ،والدہ کے انتقال پر سجاد احمد ایڈووکیٹ گھاڑا سے مشیر وزیر اعلی پنجاب ملک سلیم اقبال ،ایم این اے سر دار ممتاز ٹمن ،سابق ضلع ناظم سر دار غلام عباس ،رکن صو بائی اسمبلی شہریار اعوان ،ملک فلک شیر اعوان ،ڈاکٹر نثار احمد ملک ،میاں محمد ملک ،ارشد کو ٹگلہ ،ملک فیروز دودیال ،ڈاکٹر علی حسنین نقوی ،ڈاکٹر بشیر احمد ملک ،ملک ضمیر اعوان ،چیئر مین اسد کو ٹگلہ ،چیئر مین حاجی ریاض اکوال ،ملک طارق ایڈووکیٹ ،ملک فتح خان ایڈووکیٹ ،چیف آ فیسر نیئر ملک ،سید ارشاد حسین کا ظمی ،ملک عارف ادلکہ ،چوہدری نوید دڑوٹ سمیت دیگر نے اظہار افسوس کیا اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔