اختیار اور وسائل کی کمی کو عوامی مسائل کے حل کی راہ میں حائل نہیں ہونے دینگے۔ سید نیئر رضا

Syed Nayar Raza

Syed Nayar Raza

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وقار شاہ نے عوامی تعاون کے ذریعے شہر کی تعمیر و ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلا نے کا عزم کرتے ہوئے کہاکہ MQMپاکستان خدمت کے سچے جذبے کے ساتھ شہر کے چپے چپے کی تعمیر وترقی اور عوام کو درپیش مسائل سے نجات دلا کر بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے سفر پر شب روز مصروف ہے اور انشا اللہ ہم کراچی والے ہی شہر کراچی کو مسائل سے نجات اور تعمیر و ترقی میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرکے دنیا کا عظیم شہر بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اور وائس چیئر مین سید احمر علی نے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وقار شاہ کے ہمراہ کورنگی انڈسڑیل ایریا مین کورنگی روڈ کی کارپیٹنگ کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر انڈسٹریل ایریا کے صنعتکاروں اور علاقہ مکینوں نے شاہراہ کی تعمیر پر میئر کراچی وسیم اختر ،چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا اور MPAوقار شاہ سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ شاہراہ کی تعمیر عوامی کا دیرنیہ مطالبہ تھا جسے ترجیحی بنیادوں پر پورا کرکے عوامی نمائندوں نے عوام کے دل جیت لئے اس موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ اختیار ات اور وسائل کی کمی کو عوامی مسائل کے حل کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

بلا تفریق ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی اور خدمت کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا ئیں گے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں اور بلدیہ کورنگی کے تحت علاقائی سطح پر جاری بلدیاتی انتظامات میں تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے ذریعے علاقوں میں صفائی وستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی مسائل کو حل کیا جاسکے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی وقار شاہ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نمائندوں کو شہر کی تعمیر و ترقی اور اندرونی علاقوں میں مسائل کے حل کے لئے وسائل کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے تاکہ بلدیاتی ادارے درپیش مالی بحران سے نکل کر عوامی خدمت کا فریضہ احسن طریقے سے انجام دیکر عوام کو سہولت پہنچا سکیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کاروپریشن کورنگی کراچی