کراچی (جیوڈیسک) لاہور سے 2 برس قبل اغوا ہونے والی خاتون صحافی زینت شہزادی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق لاپتہ افراد کے کمیشن کے سربراہ ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال نے زینت شہزادی کی بازیابی کی تصدیق کی۔
ان کا کہنا تھا کہ زینت شہزادی کو پرسوں شب افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ غیر ریاستی عناصر اور ملک دشمن خفیہ اداروں نے انھیں اغوا کیا تھا اور انھیں ان کی تحویل سے ہی بازیاب کروایا گیا۔
جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ان کی رہائی میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے قبائلی عمائدین نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاحال زینت یا ان کے خاندان کی جانب سے ان کی رہائی یا اس سے جڑے واقعات کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔