ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) ایڈو آئی ہسپتال کی فلاحی خدمات قابل ستائش ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے عظیم لوگ ہیں، فلاحی کاموں میں میرا تعاون ایڈو کو ہمہ وقت حاصل رہے گا،ان خیالات کا کنٹڑولر ملٹری اکاونٹس پی او ایف واہ محمد ادریس میاں نے امراض چشم اور بحالی نابینا افراد پر کام کرنے والی واہ کینٹ کی معروف این جی او ایڈو آئی ہسپتال کے دورہ کے موقع پر منتظمین سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا،ایڈو آئی ہسپتال آمد پر تنظیم کے سینئر نائب صدراور منتظم اعلیٰ سیّد عبداللہ مسعود اور جوائنٹ سیکریٹری عمران احمد نے اُن کا استقبال کیا بعد ازاں مہمان خصوصی کو ایڈو کی جانب سے عوام الناس کو مہیا کی جانے والی جملہ سہولیات سے آگاہ کیا گیا، جبکہ بصارت سے محروم بچوں کو دی جانے والی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بھی کنٹرولر ملٹری اکاونٹس محمد ادریس میاں کو مکمل بریفنگ دی گئی، انھوں نے ایڈو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا،اور بہترین انتظامات کی تعریف کی۔
کنٹڑولر ملٹری اکاونٹس نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہبہت جلد دوبارہ ایڈو آئیں گے اور ایک دن مریضوں اور نابیناطلبا و طالبات کیساتھ گزاریں گے، جبکہ ایڈو کے فلاحی اور رفاہی کاموں میں انکا ہر قسم کا تعاون انھیں درکار ہوگا،ایڈو آئی ہسپتال آمد پرپروٹوکول آفیسر سی ایم اے جاوید ملک اعوان ، آئی سی اے محمد علی، چیئرمین یونائیٹڈ ایمپلائز گروپ فیض احمد صدیقی بھی انکے ہمراہ تھے، سینئر نائب صدر سیّد عبداللہ مسعود نے مہمان خصوصی کاایڈو آمد پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا ِ، واہ کینٹ 0300-5128038