انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت میں کسی رات اچانک حملہ کیا جا سکتا ہے۔ اور اب وہ زمانہ گزر چکا ہے کہ جب یہ سوال ابھرتا تھا کہ کیا کوئی اس کی اجازت دے گا؟
ترکی کے صدر اور جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے چئیر مین رجب طیب ایردوان نے یحییٰ کمال بیعت لی کنوینشن سینٹر میں سال 2023 یوتھ شوریٰ سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس وطن کے حصے بخرے کرنے کی نہ تو کسی میں طاقت ہے اور نہ ہو گی۔ جو کوئی یہ جسارت کرے گا ان پر ہم مل کر گبار، تندروک، جودی، بستلر دیرے لر اور قندیل میں ایف۔16 طیاروں کی شکل میں جھپٹ پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ہمارے لئے خطرہ موجود ہے ہم وہاں کسی رات اچانک حملہ کر سکتے ہیں۔ اور اس کے لئے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے وہ زمانہ گزر گیا۔
صدر ایردوان نے کہا کہ جب تک ہمارے اسٹریٹجک ساجھے دار ہمارے ساتھ ہمارے قانون کا احترام کریں گے ہم بھی ان کا احترام کریں گے بصورت دیگر ہم کسی چیز کے پابند نہیں ہیں۔