نیویارک (جیوڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطوں خصوصاً ٹوئٹر کے باقاعدگی سے استعمال کا ایک بار پھر دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شاید اس کے بغیر وائٹ ہاوس تک پہنچنے کی دوڑ نہ جیت سکتے۔
‘فوکس بزنس نیٹ ورک’ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ سماجی رابطوں کی سائیٹ کے ذریعے ان کے بقول غیر منصفانہ میڈیا کی بجائے براہ راست بات اپنی بات پہنچا سکتے ہیں۔
“ٹوئٹ کرنا ٹائپ رائٹر کے جیسے ہے۔۔۔جب بھی میں کچھ لکھتا ہوں، آپ فوراً اسے اپنے شو میں لے آتے ہیں۔۔۔مجھے شک ہے کہ اگر سوشل میڈیا استعمال نہ کرتا تو میں یہاں تک پہنچ بھی سکتا تھا۔”
یہ انٹرویو اتوار کو نشر کیا جائے گا اور یہ معلومات ںیٹ ورک کی طرف سے جاری کردہ مسودے سے حاصل کی گئی ہیں۔
ٹرمپ نے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اپنے اکاونٹس کو ایک “بہترین پلیٹ فارم” قرار دیا۔
“جب کوئی میرے بارے میں کچھ کہتا ہے، تو میں فوراً اس پر اظہار کرتا ہوں۔ دوسری صورت میں میں ایک لفظ بھی ادا نہ پہنچا پاتا۔”
ریپبلکن راہنما ٹرمپ پر تواتر سے زور دیتے آئے ہیں کہ وہ ٹوئٹر کا استعمال ترک یا اسے کم کریں۔
صدر کو بعض اوقات اپنی ایسی ٹوئٹس پر جس میں ان کی معلومات درست ثابت نہ ہوئی ہوں خاصی تنقید کا بھی سامنا رہا ہے۔