سندھ کابینہ کا بڑا فیصلہ، آئی جی سندھ کی تبدیلی کی منظوری دے دی

IG Sindh

IG Sindh

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی تجویز منظور کر لی، صوبے میں گریڈ 22 کے افسر کو انسپکٹر جنرل سندھ پولیس بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کا ہوا، جس میں سیکریٹری سروسز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مارچ 2016 میں اے ڈی خواجہ او پی ایس پر آئی جی سندھ مقرر ہوئے، سپریم کورٹ نے او پی ایس پر تمام پوسٹنگز ختم کردی ہیں۔

سیکریٹری سروسز نے بتایا کہ سردار عبدالمجید دستی گریڈ 22 کے افسر ہیں اور انہیں وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کے ڈسپوزل پر دیا ہوا ہے، سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کو واپس کر کے سردار محمد دستی کو آئی جی بنائے۔ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کیلئے حکومت نے تین نام وفاق کو بھیجے، میرا آرڈر وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کی مرضی سے کیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہم پولیس رولز آئین و قانون کے مطابق بنانا چاہتے ہیں، یہ رولز ایسے ہوں جس میں حکومت کی رٹ قائم رہے۔