ویرات کوہلی نے ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا
Posted on October 31, 2017 By Majid Khan کھیل
Virat Kohli
دبئی (جیوڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ رینکنگ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کے اختتام پر جاری کی۔
انڈین کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئیرز سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔ بھارتی کپتان نے پہلی مرتبہ 889 ریٹنگ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کیا۔
پاکستان کی رن مشین بابر اعظم نے دو درجے ترقی کی اور کیرئیر بیسٹ چوتھی پوزیشن پر آ گئے۔
خیال رہے کہ بابر اعظم رواں برس ون ڈے میچز میں چار سنچریاں داغ چکے ہیں۔
آئی سی سی رینکنگ میں حسن علی کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ قومی فاسٹ بولر نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 14 شکار کیے تھے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com