مومند ایجنسی (شاہ محمود مومند) مہمند ایجنسی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے کھیلے گئے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں تسلیم کرکٹ کلب نے وچہ جورہ کرکٹ کلب کو 30رنز سے ہرا کر فائنل فور کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ تسلیم کرکٹ کلب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 18اوورزمیں 4وکٹس کے نقصان پر 190رنز بنائے۔ جس میں اسرار83، نورحیات 56 اورتسلیم خان کے 20رنز شامل تھے۔ ہدف کے تعاقب وجہ جورہ کی پوری ٹیم 60رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس میں قدیرخان کے60، افتخار36اور ذبیح اللہ کے25رنز قابل ذکر تھے۔
تسلیم کرکٹ کلب کی جانب سے رحمان خان اور عبدالرازق نے 3،3 جبکہ مظفر خان نے 2وکٹس حاصل کیے۔ بہترین بیٹنگ پر اسرار خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔یوں تسلیم کرکٹ کلب فائنل فور میں جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ پی سی بی پلینگ رائٹس کے بھی حقدار قرار پائے۔ یاد رہے کہ مہمند ایجنسی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے ساتھ 40کرکٹ کلب سے زیادہ رجسٹر ہیں جس کا کوالیفائنگ رائونڈ شگئی کرکٹ گرائونڈ پر جاری ہے، فائنل فور میں جگہ بنانے والوں کو پلینگ رائٹس دینے کا فیصلہ کیا گیاہے، جس میں تسلیم کرکٹ کلب جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تسلیم کرکٹ کلب کے کپٹن تسلیم نے کہا کہ فائنل فور میں جگہ بنانا اور پلینگ رائٹس حاصل کرنا اعزاز کی بات ہے، کھلاڑیوں کی مسلسل محنت اور ٹیم کمبی نیشن کی وجہ سے 40کلبز میں پوزیشن حاصل کرنا خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کی اورکرکٹ ایسوسی ایشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بہترین ٹورنامنٹ آرگنائز کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔