افغانستان: ڈپلومیٹک زون سے قریبی علاقے میں خود کش بم حملہ
Posted on November 1, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Suicide Bomb Attack
کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک زون سے قریبی علاقے میں خود کش بم حملے میں کم از کم 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
امریکی سفارت خانے سے 500 میٹر کے فاصلے پر ہونے والے اس حملے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والوں اور زخمیوں میں سفارت خانوں کے ملازمین شامل نہیں ہیں۔
دہشت گرد تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com