پیرمحل (نامہ نگار) زرعی گریجوایٹ زراعت کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی پالیسیوں کو کامیاب بنائیں ان خیالات کا اظہار محمد خالدگجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ محمد شکیل زراعت آفیسر نے تحصیل پیرمحل کے زرعی گریجوایٹس سے خصوصی میٹنگ میں کیا انہوںنے کہا زراعت کی ترقی کے لیے پنجاب حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر زرعی گریجوایٹس کو رقبہ جات الاٹ کرکے زراعت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کیے زرعی گریجوایٹس زراعت کی ترقی کے لیے اپنا کردار کرتے ہوئے حکومت کی تمام ممکنہ زرعی اسکیم ہائے کو کامیاب کرواتے ہوئے محکمہ زراعت اور دیگرکسانوں زمینداروں کو اپنے تجربات سے مستفید کریں تاکہ حکومت پنجاب کا زرعی کی بہتری کے لیے اٹھائے اقدامات کا کسانوں زمینداروں کو خاطر خواہ فوائد حاصل ہوسکیں
پیرمحل ( نامہ نگار ) حقیقی والدہ کے شادی کرنے کا رنج سوتیلے باپ کو قتل کرنے کے لیے فائرنگ والدہ زخمی اورکھیتوں میں کام کرتا مزدور ہلاک تفصیل کے مطابق چک نمبر 760 گ ب میں چک نمبر718 گ ب کے رہائشی ملزمان عدنان ولد عبدالغفور قوم سپرا، ارسلان، رنگ علی وغیرہ نے اپنی والدہ ارم بی بی زوجہ صابر قوم مارتھ کو شادی کرنے کے رنج کی بناء پر دونوں میاں بیوی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ارم بی بی شدید زخمی ہوگئی جبکہ دھان کی فصل میں مزدوری کرتا ہوا مزدور خادم حسین ولد صدیق قوم کھوکھر بستی سنپال تھانہ تلمبہ ملزمان کی فائرنگ سے موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا ملزمان اپنے سوتیلے باپ کو قتل کرنے آئے تھے اس نے بھاگ کر اپنی جان بچائی تھانہ اروتی کی پولیس نے اطلاع پر کاروائی شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) نجی بیکری سے فاسٹ فوڈ کھانے سے تین افراد کی حالت نازک تفصیل کے مطابق کالونی کلرک افضل فاروق کی بیٹی کی شادی میں رجانہ روڈ پیرمحل پر واقع نجی بیکری سے چکن رول خرید کر چھ افراد نے کھالیے چکن رول کھاتے ہی چھ افراد کی حالت خراب ہوگئی جن کو مقامی ہسپتال میں طبی امداد دی گئی جس میں تین کی حالت نازک ہونے پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کردیا گیا
پیرمحل ( نامہ نگار ) عوام کا بڑھتا ہوارش عوام کے لینڈ ریکار ڈ پر اعتماد کی بہترین مثال ہے عوام کو اپنی زمینوں کے انتقال رجسٹری فردملکیت حاصل کرنے میں آسانی ہوئی عوامی سہولت کے لیے لینڈر یکارڈ دفتر میں پہلے آئیے کے حساب سے ٹوکن کا اجرا کرکے میرٹ رائج کرکے شفارش کلچر کا خاتمہ کردیا ہے تاکہ لینڈر یکارڈپر بڑھتے ہوئے اعتماد کے باعث زیادہ سے زیادہ سائلین روزانہ مستفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہار غلام حسین کاٹھیہ اسسٹنٹ لینڈ ڈا ئر یکٹر پیرمحل نے صحافیوں رانامحمد اشرف ،ر اناشاہدالرحمن کو پریس بریفنگ میں کیا انہوںنے کہا اراضی کے کمپیوٹرائز ہونے سے ریکارڈ میں ہرقسم کی ٹمپرنگ سے نجات ملی عوام کی کروڑوں اربوں روپے کی اراضی محفوظ ہونے سمیت عوام کو ایک ہی جگہ پر اپنی اراضی کی منتقلی فرد ملکیت ملنا شروع ہوئی انہوںنے کہا کہ نئے نظام میں عوام کو آگاہی نہ ہونے کے باعث کچھ مشکلات پیش آرہی ہے لینڈ ریکارڈ پیرمحل میں آنے والے ہر فرد کا کام روزانہ کی بنیاد پر مکمل کیا جارہاہے انہوںنے کہا نئے نظام کے آنے سے عارضی طورپر کچھ مشکلات پیش آرہی ہے جس کی بنیادی وجہ صدیوں سے چلنے والا پرانا نظام ہے جس میں کم لوگوں کی بجائے غیر متعلقہ لوگوں کو اپنے ساتھ لاکر سارا سارادن انتقال رجسٹری کے لیے افسران کے انتظار میں بیٹھے رہنا شامل تھا مگر اب آسان اور ون ونڈ وپراسس کے تحت متعلقہ افراد کی فراہمی پر ہی انتقال رجسٹری ہونے سے وقت کی بچت سمیت عوامی اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے عوام کا بڑھتا ہوارش عوام کے لینڈ ریکار ڈ پر اعتماد کی بہترین مثال ہے ہونے سمیت غلطیوں سے پاک لینڈریکارڈ سے مستقبل میں پیچیدگیوں سے نجات ملنے سمیت ہر قسم کی جعل سازی ٹمپرنگ سے نجات حاصل ہوگی بلکہ زمینوں کے نسل درنسل چلنے والے کیسز کا خاتمہ بھی ہوگا
پیرمحل ( نامہ نگار ) کسان بورڈ پاکستان تحصیل پیر محل کا اہم اجلاس سابق امیدوار براے صوباء اسمبلی و چئیرمین کسان بورڈ پاکستان تحصیل پیر محل طارق محمود فاروقی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا.جس میں کسان بورڈ پاکستان ضلع ٹوبہ ٹیک سنگہ کے صدر صوفی محمد رشید صاحب.جنرل سیکرٹری کسان بورڈ ٹوبہ ٹیک سنگہ محمد انور صاحب نے شرکت کی.جس میں جنرل سیکرٹری کسان بورڈ تحصیل پیر محل راے عصمت اللہ نے تنظیمی معملات کی رپورٹ پیش کی….ضلی ذمہ داران کی طرف سے کارکردگی کو سراہا گیا.. اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مخلوق خدا کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنے میں کوئی کسر نہ چہوڑیں اللہ کریم کی رضا کے علاوہ ہمارا اور کوئی مقصد نہیں ہونا چاہیے اجلاس میں کسانوں کی طرف سے مختلف اداروں میں پیش مسائل کا بہی جائزہ لیا گیا جن میں محکمہ زراعت،محکمہ مال، لینڈ ریکارڈ سنٹر،واپڈا.شامل ہیں…چئیرمین کسان بورڈ تحصیل پیر محل طارق محمود فاروقی کو ضلعی قیادت نے اپنی اور صوبائی قیادت کی طرف سے ہر سطح پر مکمل تعاون کا یقین دلایا…اللہ تعالی کی مخلوق کی بھلائی اور بہتری کے لیے پوری جرات کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی
پیرمحل ( نامہ نگار ) تیز رفتار ٹریکٹر کی زد میں آکرچارسالہ بچہ موقع پر جاں بحق ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور فرار تفصیل کے مطابق چک 664/5 گ ب میں ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر چارسالہ جواد نامی بچہ موقع پر جاں بحق ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تھانہ پیرمحل پولیس نے اطلاع پر کاروائی شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) حکومت کا مہنگائی کے خلاف کریک ڈائون ریڑھی چھابڑی فروش کے خلاف کاروائیاں جاری جبکہ بنیادی ضروریات کپڑے جوتی کاسمیٹکس پر چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کے باعث اصل قیمت کا دوگنا وصول کرنے کا سلسلہ جاری تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی طرف سے عوام کو مہنگائی کے پیش نظر عام اشیاء پر چیک اینڈبیلنس رکھنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دے کر پرائس مجسٹریٹس کوجرمانے اور مقدمات کے اندراج کے وسیع تر اختیارات دیے گئے ہیں جنہوںنے علی الصبح سبزمنڈیوں اور چھوٹے چھوٹے ریڑھی بانوں کو اپنا ٹارگٹ بنارکھا ہے جبکہ بنیادی ضروریات جن میں کپڑا جوتے او رکاسمیٹکس وغیرہ کی دکان مالکان کسی بھی قسم کا چیک اینڈبیلنس نہ ہونے کے باعث اصل رقم کا دوگنا سرعام وصول کررہے ہیں جس سے عام اپنے تن کے کپڑے بنانے کے لیے سخت مسائل کا شکار ہے غریب اور متوسط طبقہ کے چھوٹے چھوٹے بچے پائوں میں جوتے نہ ہونے کے باعث ننگے پائوں حکومت کی مہنگائی کے خلاف تشکیل دی گئی مانیٹرنگ ٹیموں کا مذاق اڑا رہے ہیں عوامی فلاحی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مانیٹرنگ ٹیموں کا رخ بنیادی ضروریات کپڑے جوتے فروخت کرنے والوں کی طرف کیا جائے کپڑے اور جوتوں پر قیمت پرنٹ کروائی جائے تاکہ عام لوگ دکانداروں کی لوٹ مار سے بچ سکیں
پیرمحل ( نامہ نگار ) غریب نہیں بلکہ غربت سے نفرت کرنی چاہے جوطبقاتی فرق کوجنم دیتی ہے ہرصاحب حیثیت اپنے حصہ کاکام کرتارہے تو معاشرہ مزید بگاڑ سے بچ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار رانا محمد شفیق امیدوار صوبائی اسمبلی نے اپنے بیان میں کیا سیاست اور اقتدار دونوں کا محور انسانی خدمت ہونی چاہیے جمہوری پارٹیوں کے اندرجمہوری انداز کی کمی کے باعث سیاسی پارٹیوںکورسوائی کا سامنا ہے تمام جماعتوں کو اپنے مفادسے بالاترپاکستان کا مجموعی مفاد عزیز ہونا چاہیے بدقسمتی سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سیاست دانوں کو قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتااس کی بڑی و جہ سیاست دانوں کا ایک دوسرے کے خلاف منفی پراپیگنڈہ ہے حالانکہ اچھے اور برے کام میں بلاتفریق امتیازضروری ہے پاکستان کو آزاد ہوئے 71سال ہوچکے ہیں مگر چالیس فیصد آباد ی تعلیم صحت جیسی بنیادی ضروریا ت سے محروم چلی آرہی ہے ان کے پاس وسائل نہیں کہ وہ پہننے کو کپڑے اور تعلیم کے لیے کتابیں خرید سکیںموجودہ حکمرانوں کو فی الفور ایسی پالیسیاں مرتب کرناہونگی جس سے عوام بنیادی ضروریات تعلیم صحت رہائش جوکہ ان کابنیادی حق ہے حاصل کرسکیں
پیرمحل ( نامہ نگار ) پیرمحل شورکوٹ کینٹ جڑانوالہ لاہور سیکشن پر خستہ حالت ریلوے لائن کھٹارا انجن پسنجر ٹرینیں شہری محفوظ اور سستے سفر سے محروم تفصیل کے مطابق پیرمحل شورکوٹ کینٹ جڑانوالہ لاہور سیکشن پر دن رات میںچار ٹرینیں روزانہ ہزاروں مسافروں کو لے کر آتی جاتی تھی چار ٹرینیں جن میں دو اپ اور دوڈائون جوکہ دن اوررات کے وقت آتی اورجاتی ہے جس میں استعمال کیے جانے والے انجن کھٹارا اور بوگیاں خستہ حالت ہونے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کاسامنا کرناپڑتاہے سوسال سے زائد عرصہ گذرنے کے باوجود ریلوے لائن کو تبدیل نہ کیا گیا حالانکہ اس روٹ پر شورکوٹ کینٹ چھائونی ہونے کے باعث اس ٹریک کوبڑی اہمیت حاصل ہے اس سیکشن پر بعض دیہات ایسے بھی ہے جن کے سفرکا انحصارٹرینوں پر ہے جوکہ ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے کے لیے ٹرین پر سفر کرکے شہروں میں آتے ا ور جاتے ہے جن کو سخت دشواری کا سامنا ہے کسی دورمیں سامان کی ترسیل کے لیے مال گاڑیوں کو اسی روٹ پر گذاراجاتاتھا مگر شکستہ حالت ریلوے لائن کے باعث صرف چار پسنجر ٹرینیں جوکہ تین گھنٹے کاسفر بارہ سے اٹھارہ گھنٹوں میںطے کرتی ہے ٹرینوںکی تعداد قلیل ہونے کے باعث اس روٹ پر 25سے زائد ریلوے اسٹیشن پر تعینات عملہ بے کارہوکررہ گیا ، چوہدری محمد اسلم تاج سماجی شخصیت ،محمد اعظم مغل جنرل سیکرٹری انجمن مغلیہ پیرمحل نے چیئرمین پاکستان ریلوے سے مطالبہ کیا کہ فی الفوراس سیکشن پرریلوے لائن کی مرمت کرکے تیز رفتارٹرینیں چلائی جائیں یا ملکی خزانے کو بچانے کے پیش نظر اس روٹ کومکمل طور پر بند کردیاجائے
پیرمحل ( نامہ نگار ) پاکستان اورپاکستانیوں کو نااہل حکمرانوں کے چنگل سے چھڑانے کاوقت آگیا۔بدعنوان حکومت نے پاکستان کومقروض اوراس کی معیشت کومفلوج کردیاہے۔کرپشن کی نحوست سے قومی ادارے ناکارہ ہورہے ہیں۔دنیا کاکوئی ملک قرض کے سہارے زیادہ دنوں تک نہیں چل سکتا۔نااہل حکمران بار بار قرض کی وصولی کیلئے آئی ایم ایف سمیت مقتدرقوتوںکے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیںان خیالات کا اظہار میاں اختر حسین ایڈوکیٹ راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا ہوس پرست حکمران پاکستان کے نام پرقرض لے کراپنے نجی اکائونٹ میں منتقل کر کے ہمیں کیوں نکالا کا راگ الاپ رہے ہیں جبکہ اس کاسودعوام کواپنے خون سے اداکرناپڑرہاہے حکمرانوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں کشکول اٹھائے ہوئے ہیں جبکہ گلے میں امریکہ کی غلامی کاطوق پہناہواہے انہوں نے کہا کہ حکمران ٹولے نے اپنی کرسی بچانے کے چکر میں قومی عزت و وقار کو دائو پر لگا دیا گیا ہے’ملک میں بدامنی’ بیروزگاری اورلوڈشیڈنگ سے ملکی معیشت کا پہیہ جام ہوچکا ہے۔ غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل بنا دی گئی ہے انہوں نے کہا تحریک انصاف ہی عوام کی تمام امیدوں کامرکز ہے تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے ثابت کردیاہے۔ عمران خان پاکستان کوترقی وخوشحالی کی بلندیوں تک لے جائیں گے ملک وقوم کواندھیروں اورانگاروں سے بچانے ، لوڈشیڈنگ، بدامنی، بے روزگاری اورمہنگائی سے نڈھال عوام کے آنسوپوچھنے اور کرپشن کی آگ بجھانے کیلئے میدان میں نکلے ہیں۔قائد عمران خان ہی حقیقی معنوں میں لیڈر ہیں