سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا مرزا) عبدالغفار قیصرانی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشی میں جہلم پولیس کی کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔3رکنی موٹر سائیکل چورگینگ اور 4 رکنی ڈکیت گینگ پولیس نے ٹریس کر لیے،2 ملزمان گرفتار، 5موٹر سائیکل،2پسٹل بمعہ روند برآمد۔تفصیلات کیمطابق محمد الیاس ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے اپنی ٹیم واجد حسین اے ایس آئی کے ہمراہ 3 رکنی موٹرسائیکل چور گینگ کے مرکزی ملزم عبدالرشید خان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے 5عدد موٹر سائیکل اور پسٹل 30بور اور کثیر تعداد میں روند برآمد کر لیے جبکہ بقیہ دوملزمان ذاکر خان اور رضوان خان کی تلاش جاری ہے جن کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔
دوسری طرف 4رکنی ڈکیت گینگ ٹریس،1ملزم گرفتار پسٹل برآمد محمد الیاس ایس ایچ او تھانہ سوہاہ نے اپنی ٹیم خالد محمود اے ایس آئی کے ہمراہ نے4رکنی ڈکیت گینگ کے سربراہ جہانگیرولد فضل داد قوم گکھٹر سکنہ کروٹہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور متعدد روند برآمد کر لیے ملزم ڈیکتی کی وارداتو ں میں ملوث تھا اور اہل علاقہ میں خوف دہشت کی علامت تھا ملزم کے تین ساتھیوں آصف سکنہ گجر خان اور یوسف شاہ سکنہ سرائے سیداں سوہاوہ اورمحمد منشا عرف خرم بٹ سکنہ منڈی بہاؤالدین حال مقیم سوہاوہ کی گرفتاری کے سلسلے میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں ہونگے۔