ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) حیدر کرار ویلفیئر فاونڈیشن ملکہ کے زیر اہتمام آر ایچ سی ملکہ میں فری آئی کیمپ کا انعقاد، عوام کا خراج تحسین ۔تفصیل کے مطابق حیدر کرار ویلفیئر فاونڈیشن ملکہ کے زیر اہتمام آر ایچ سی ملکہ میں فری آئی کیمپ لگایا گیا ۔جس میں 369مریضوں کو چیک کیا گیا ۔51 مریضوں کے لینز کے ساتھ آپریشن کئے گئے ۔318مریضوں کو ادویات اور عینکیں لگا کر بھیجا گیا۔
جبکہ 23مریضوں کو آپریسن کے بعد گھر پہنچانے کے لئے سفری سہولت بھی فراہم کی گئی ۔حیدر کرار ویلفیئر فاونڈیشن ملکہ کی کارکردگی علاقہ بھر میں نمایا ں مقام رکھتی ہے ۔عوام الناس حیدر کرار ویلفیئر فاونڈیشن ملکہ کی شاندار کارکدگی پر مطمئن اور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔حیدر کرار ویلفیئر فاونڈیشن ملکہ کی طرف سے لگایا گئے فری آئی کیمپ کے آرگنائزر ڈاکٹر نثار احمد ملک ہیں ۔جو ضلع گجرات میں مریضوں کو بہترین سہولیت فراہم کرنے کے حوالے سے عوام کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں ۔ڈاکٹر نثار احمد ملک کا تعلق بھی قصبہ ملکہ سے ہے۔