پیرمحل (نامہ نگار) ملکی سلامتی وبقا ء کے لیے ہرقسم کی قربانی دیں گے ملک میں لسانیت کی بنیاد پر سیاست کرنے والے ناکام ہونگے پاکستانی عوام جوش کے ساتھ ہوش کو بھی قائم رکھیں کرپٹ لیڈر وں پر مشتمل سیاسی جماعت نے ملک کو خطرا ت میں دھکیل دیا ہے محب وطن سیاسی قوتیں سول سوسائٹی ملک بچانے کے لیے قائد عمران خان کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار میاں اختر ایڈوکیٹ صوبائی راہنما پاکستان تحریک انصاف نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا جھوٹ کرپشن کی سیاست دم توڑچکی ہیں اب وہی سیاست کے میدان میں رہے گا جوملکی سلامتی اوربقاء کے لئے قربانی دے گا انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان قائد عمران خان کی قیادت میں ملک میں لوٹ مار کرنے والے حکمرانوں کا محاسبہ کرتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوریت آئین وقانون کی بالا دستی قائم کرنے میں اپنا کردار اداکررہے ہیں لسانیت پھیلاکر ملک کو بحرانوں کا شکار کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا وقت کا اہم تقاضاہے
پیرمحل ( نامہ نگا ر) کم عمرموٹر سائیکل رکشہ ڈرائیورز چلتی پھرتی موت بن گئے عوام کوذہنی مریض بناکررکھ دیاہے اللہ چوک پیرمحل سمیت رجانہ روڈ پیرمحل پر حادثات معمول بن چکے ہیں ٹریفک پولیس فوری کاروائی کرے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق کم عمرموٹرسائیکل رکشہ ڈرائیوروں بغیرلائسنس اورناتجربہ کاری کیوجہ سے موت کے سودگرا بن گئے ہیںانتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے آئے روز شہری حادثات کاشکار ہوکر معذوری کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں اکثرچاندگاڑی ڈرائیوان نے سلسنز اتارکر اوراکثرٹیپ ریکارڈ چلا کرمقابلہ بازی میںڈ رائیونگ کرتے ہیں ان چاندگاڑی چلانے والوں کی وجہ سے شہری ذہنی مریض بن رہے ہیں سماجی حلقوں نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے فوری کاروائی کامطالبہ کیا۔
پیرمحل ( نامہ نگا ر) شادی میں ناکامی کا رنج عاشق نے محبوبہ کو گولی مار نے کے بعد خود کشی کرلی تفصیل کے مطابق چک نمبر 331گ ب کا رہائشی چار بچوں کا باپ 30سالہ سندر خان 314 گ ب کی رہائشی 24 سالہ رمشا بی بی دختر عبدالغفار سے شادی کرنا چاہتا تھا. شادی میں ناکامی پر سندر خان نے لڑکی کے گھر جا کر لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کرلی.. تھانہ چٹیانہ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگا ر) تنظیم اساتذہ پاکستان کی واحد تنظیم ہے جواساتذہ برادری کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم عمل ہے قرآن وحدیث کی روشنی میں اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے سعی کرنا ۔ اساتذہ کی تعمیر سیرت کرنا ۔ نظام تعلیم کو اسلامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کرنا اولین مقاصد میں شامل ہے ان خیالا ت کا اظہار ، غلام مصطفی تبسم ضلعی صدر نے ہمراہ محمد جاوید گورایہ سٹی صدر ، عبدالغفار سٹی جنرل سیکرٹری ، محمد افضال تحصیل جنرل سیکرٹری ،محمد لطیف نائب صدر پنجاب ٹیچر زیونین کے ہمراہ 15روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا اساتذہ معاشرے کے معمار ہے مگر اساتذہ باہمی نااتفاقی کے باعث معاشرے کا کمزور ترین فرد بن کرمسائل کے بھنور میں پھنس کر رہ گیا اساتذہ کو پوری دنیا میں عزت واحترام کا درجہ حاصل ہے مگر وطن عزیز میں اساتذہ کو پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے کے باوجود حقوق سے محرومی کا سامنا ہونے کے باعث آئے روز اساتذہ احتجاج پر مجبور ہے اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تنظیم اساتذہ پاکستان اپنا بھرپور کردار اداکررہی ہے تنظیم اساتذہ پاکستان کا بنیادی منشور ہی پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے اساتذہ کی تنظیموں سے پیشہ وارانہ ترقی کے لیے روابط قائم کرنا اور تعاون کرنا تنظیم اساتذہ اپنے قیام سے لے کر اب تک اپنی جدوجہد سے اساتذہ کی بہتری کے لیے کئی مقاصد حاصل کرچکی ہے جس کے لیے جہد مسلسل کرتی رہے گی اس موقع پر مختلف سکولوں کے کثیر تعداد میں اساتذہ نے شرکت کی