لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ دیوار توڑ کر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں، خود کو بچانے کیلئے نواز شریف عدالتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، نواز شریف اگر آپ کے خلاف سازش ہو رہی ہے تو نام بتائیں، کون سازش کر رہا ہے؟
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف اگر اپنی منی ٹریل دیں گے اور ثبوت دیں گے اور پھر بھی ان کے ساتھ زیادتی ہوئی تو ہم ان کا ساتھ دیں گے لیکن اگر وہ سب کچھ خفیہ رکھیں گے اور ہمارے ساتھ کی توقع کریں گے تو ایسا نہیں ہو سکے گا۔
اگر شریف خاندان کیخلاف بلاامتیاز احتساب ہوتا ہے اور شریف خاندان ثبوت فراہم کرتا ہے تو ہم ساتھ کھڑے ہوں گے، اگر آپ عدالتوں کو ڈرا کر بچنا چاہتے ہیں تو ایسا ہم نہیں ہونے دیں گے۔