جاپان (جیوڈیسک) امریکہ اور جاپان نے مل کر شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دونوں ممالک مل کر تمام ذرائع و امکانات استعمال کرتے ہوئے شمالی کوریا پر دباؤ کو بڑھائیں گے۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ وقت شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کرنے کا نہیں ہے۔
اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ حکمت عملی سے متعلق امریکی صبر کا پیمانے لبریز ہو چکا ہے۔
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ پانچ ایشیائی ممالک کے بارہ روزہ دورے پر ہیں اور جاپان ان کی پہلی منزل ہے۔