اسلام آباد (جیوڈیسک) نواز شریف نے نئی حلقہ بندیوں پر آئینی ترمیم کیلئے حکومت کو سیاسی جماعتوں سے رابطوں کی ہدایت کر دی اور اس مقصد کیلئے 5 رکنی کمیٹی بھی قائم کر دی۔ وزراء نے اپوزیشن کے وعدے سے مکرنے کی شکایت کی۔
اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ 10 نومبر تک ترمیم نہ ہونے کی صورت میں بروقت الیکشن کا انعقاد مشکل ہو جائے گا۔ شرکاء نے 1998ء کی مردم شماری پر الیکشن کی تجویز مسترد کر دی۔
وزیر ریلویز نے کہا کہ بروقت الیکشن ممکن بنانے کیلئے تمام الزامات سہہ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کے لئے زاہد حامد، سعد رفیق، امیر مقام، ایاز صادق اور عبد القادر بلوچ پر مشمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو تحریک انصاف سمیت سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرے گی۔