مری : ملک محمد یوسف ایس ایس پی مری ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی خصوصی ہدایت پر PHP پوسٹ کھٹاڑ راولپنڈی کے انچارج اے ایس آئی طاہر عباسی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ماہ اکتوبر میں کاغذات نہ ہونے پر 115موٹرسائیکل سواروں کے خلاف زیر دفعہ 115/myo کے تحت کاروائی کی جبکہ 7مسافروں کو دوران سفر مکینکل ہیلپ فراہم کی ۔اور سرکاری جنگل سے چوری کی جانے والی لکڑی کو بروقت کاروائی کرتے ہوئے پکڑ کر ملزم محمد کاشف پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملازمین کی کاروائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے پوسٹ پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیوکورس میں زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنے کے بارے میں پریکٹکل اور تھیوری پڑھائی گئیں ۔ روڈ سیفٹی اور کرائم سین کے حوالے سے پوسٹ انچارج طاہر عباسی (اے ایس آئی )اور شکیل احمد( ایس آئی) نے ملازمین کو بریفنگ دیتے ہوئے اپنی کاردگی کو دوران ایمرجنسی مزید بہتر بنانے اور حفاظتی انتظامات کے بارے میں تفصیلات فراہم کیں۔