اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نظر ثانی کے فیصلے کا پہلے ہی پتہ تھا، فیصلہ میرے حق میں نہیں آنا، ججز کا بغض اور غصہ ان کے الفاظ میں آ گیا ہے۔
نواز شریف نے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نظرثانی فیصلے میں آئے الفاظ تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے، ملک میں 70 سال سےیہی ہو رہا ہے۔
قبل ازیں نوازشریف نے احتساب عدالت میں صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی گئی، بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں، ٹرائل میں اپنا دفاع کروں گا۔