پیرمحل (نامہ نگار) انتہائی دلیری، جرات و بہادری، فہم وفراست اور اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر شہریوں کو انصاف کی فراہمی کی ہمارا مشن ہے منشیات فروش اور پرچی مافیا کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی مہر سعید نے صحافیوں رانامحمد اشرف ، رانا شاہدالرحمن سے غیر رسمی گفتگومیں کیا انہوںنے کہا جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے ہمہ تن کوشاں ہے تحصیل بھر میں موثر کاروائیوں کے ذریعے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کرکے جرائم میں واضح کمی ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے اگر کسی بھی سائل کو کسی پولیس ملازم سے کوئی شکایت ہوتو میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں پرچی مافیا اور منشیات کے اڈوں کے خلاف انسدادی کاروائیاں کرکے جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہمارااولین مشن ہے عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے موقع پردادرسی ہمار امشن ہے
پیرمحل ( نامہ نگار ) انتظامیہ کی غفلت یا لاپرواہی ،،22کروڑ روپے سے پیرمحل رجانہ روڈ کارپٹ روڈ کے دونوں طرف ناجائز تجاوزات ، را ت کے وقت روڈ کے اوپر چائے کے سٹال ہونے کے باعث کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا خطرہ ،، تفصیل کے مطابق پیرمحل رجانہ روڈ دورویہ سڑک کی 22کروڑر وپے سے تعمیر کی گئی جس پر سارا دن فیصل آباد سے ملتان جانے والی بھاری ٹریفک آتی جاتی رہتی ہے رجانہ روڈ علی اسٹیڈیم کے نزدیک قبضہ مافیا نے تجاوزات قائم کرکے روڈ کے دائیں بائیں طرف سڑک کے اوپر رات کے وقت کرسیاں لگاکر اپنے گاہکوں کو حادثات کی نذر کر رکھا ہے موٹر وے کی تعمیر کے باعث ہیوی ٹریفک گذرنے کے باعث کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ ہے شہریوںنے کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پیرمحل رجانہ روڈ علی اسٹیڈیم کے اردگرد فٹ پاتھ خالی کرواتے ہوئے ناجائز تجاوزات کو دور کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل ( نامہ نگار ) بدچلنی کے شبہ پر بھائی نے بہن کر قتل کرڈالا تفصیل کے مطابق چک نمبر716گ ب میں صائمہ بی ب دختر محمد اعجاز عمر 18/19سال کو حقیقی بھائی محمد بلال ولد محمد اعجا ز نے بد چلنی کے شبہ پر قتل کرکے فرارہوگیا پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی
پیرمحل ( نامہ نگار ) ملک میں گرانی کا طوفان جاری ہے وفاقی، صوبائی حکومت غریب عوام کے لہو کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینا چاہتی ہے پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں ،بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافے سے ملک میں گرانی کا طوفان برپا ہے دودھ ،گھی چینی ،دالیں ،چاول ،گوشت ،پھل اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں جس سے غریب خودکشیوں پر مجبور ہے ان خیالات کا اظہار رجب علی گادھی سابق ڈی ایس پی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل پیرمحل نے ہمراہ محمد حسین فراز سٹی جنرل سیکرٹری کے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ہاتھو ںگروی رکھ دیا گیا ہے جن کے اشاروں پر متواتر بطور ایندھن استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے جس سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں جو غریب آدمی کی پہنچ سے بہت دورہوتی ہیںانھوں نے کہا کہ گزشتہ دس ماہ میں کئی بار بجلی گیس اور پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے مہنگائی میں 200%سے بھی زائد اضافہ ہوا ہے مڈل کلاس کو سفید پوشی کا بھرم رکھنا بھی محال ہو گیاہے ،کرپشن ،بے روز گاری اور گرانی کے طوفان کی وجہ سے معاشی اور معاشرتی اقدار تباہ ہورہی ہیں عوام کا معیار زندگی مسلسل پستی کی جانب رواں دواں ہے پورا ملک گرانی کے طوفان کے خلاف سراپا احتجاج بنا ہوا ہے لیکن افسوس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی انھوں نے کہا کہ عوام کی تقدیر بدلنے کا نعرہ لگا کر اقتدار حاصل کرنے والی حکومت عوام سے دو وقت کی روٹی تن سے کپڑا اور سر سے چھت کا سایہ بھی چھین لینا چاہتی ہے حکومت کے عوام دشمن اقدامات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنے بیرونی آقاؤں کی ایما پر غریب عوام کے لہو کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لینا چاہتی ہے انھوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عوام کا معاشی قتل عام بند نہ کیا اور فوری ریلیف نہ دیا گیاملک کو درپیش سنگین مسائل کے حل کے لئے قومی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے اور ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھنا ہو گاکیونکہ جب ذاتی اور ملکی مفادات کا ٹکراؤ ہوتا ہے تو نقصان عوام کو پہنچتا ہے
پیرمحل (نامہ نگار) ٹو ٹی پھوٹی سڑکیں خستہ حال لاری اڈا انتظامیہ کی فوری توجہ کا منتظر ، چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور پیرمحل کے بنیادی مسائل کو حل کریں شہر کے معروف تاجروں محمد صدیق پیارا ،چوہدری محمد طارق، محمد حنیف ساجد، میاں محمد خالد ایم کے ،میاں محمد طارق فرید کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر کو تحصیل کا درجہ ملے چار سال ہوچکے ہیں جبکہ پیرمحل کے انتظامی امور کی کئی اہم پوسٹیں جس میں ڈی ایس پی ، تحصیلدا رپیرمحل ، سمیت میونسپل کمیٹی پیرمحل کی 140اہم آسامیوں میں سے صرف 25افراد جوکہ نچلی سطح جونیر کلرک وغیرہ کام کررہے ہیں جبکہ عملی طورپر سیٹیں خالی ہے جبکہ پورے شہر میں نوکروڑ روپے کی ایم پی اے گرانٹ جاری ہونے کے باوجود صدر بازار پیرمحل سمیت شہر بھر کے تمام محلہ جات کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہے جبکہ لاری اڈا پیرمحل ضلع بھر کا وسیع عریض رقبہ کا حامل ہونے کے باوجود بارش ہونے کی وجہ سے بس اسٹینڈ کی سڑکیں ٹوٹ کر کئی کئی فٹ گڑھے آئے روز حادثات کا باعث بن رہے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے پیرمحل کو باقاعدہ تحصیل کا درجہ دے کر انتظام میونسپل کمیٹی پیرمحل کے سپر دہونے کے باوجود مسائل میں کمی نہ آنا لمحہ فکریہ سے کم نہیں چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل چوہدری خالد سردار ، چوہدری خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل اور ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ فی الفور پیرمحل کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنا کردا ر اداکرنا چاہیے اور تمام انتظامی پوسٹوں کو فی الفور مفاد عامہ کے تحت پر کرکے عوام کے بنیادی سطح پر مسائل حل کرنا چاہیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیرمحل( نامہ نگار ) حقیقی جمہوریت کی بحالی کے بغیر ملکی ترقی کا تصور محال ہے ، استعماری ایجنٹوں کی سیاسی جماعتوںمیں موجودگی نے آمریت کے اکھڑتے ہوئے پائوں جما دئیے ہیں ، اور نام نہاد جمہوری حکومتیں بننے کے باوجود ملک میں امریکی ایجنڈے پر حرف بحرف عملدرآمد ہو رہا ہے اور عوام کو مہنگائی اور بدامنی کے پھانسی گھاٹ میں لٹکایا جا رہا ہے غیر ملکی قوتوں کے ایجنٹوں کو ا قتدار کے ایوانوں سے نکالے بغیر موجودہ سیٹ اپ کامیاب نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار ممتاز دولتانہ ضلعی راہنما کسان بچائو تحریک نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا چند دنوں میں بحرانوں کے خاتمہ کا نعرہ لگا کر ایوان اقتدار میں آنے والے حکمرانوں نے عوام کو خود کشی کرنے پر مجبور کر دیاہے۔آئے روز مہنگائی کا طوفان ‘ بجلی کے نرخوں میں اضافہ ‘ پٹرول اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے بحرانوں کے خاتمہ کا کا دعویٰ کرنے والوں نے پرانا نعرہ تبدیل کر کے نیا نعرہ ایجاد کیاکہ عوام کو کھانے کے لیے گولی ‘پہننے کے لیے کفن اور رہنے کے لیے قبر ہر وقت دستیاب ہے انہوںنے کہا کہ محب وطن اور جمہوریت کی علمبردار پارٹیوں کو اب بھی چاہیے کہ وہ میدان عمل میں نکلیں اور آمریت پر آخری ضرب لگانے کیلئے کمر بستہ ہوں اورامریکی ایجنٹوں کو قیادت کے منصب سے نکال باہر کیا جائے تاکہ ملک موجودہ بحرانوں سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے
پیرمحل( نامہ نگار)ضلعی محکمہ شہری دفاع کے افسران کی عدم دلچسپی ضلع بھر میں شہری دفاع کے نوجوان غیر فعال ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر ضلع بھر میں وسائل فراہم کیے جائیں سماجی فلاحی حلقے تفصیل کے مطابق حکومت کی طرف سے موجودہ دہشت گردی کے پیش نظر بڑے بڑے شہروں میں شہری دفاع کو فعال کرکے جدید آلات فراہم کیے گئے مگر چھوٹے شہروں میں فرسٹ ایڈ،فائیر فائٹنگ اور دیگر اپنی حفاظت کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کا کسی قسم کا انتظام نہ کیا گیا اور نہ ہی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عملی ورکشاپ کا انعقاد نہ کرنے کے باعث زمانہ جنگ ہو یا امن بطور رضاکار شہری دفاع مادر وطن کی حفاظت سمیت تمام دیگر امور سے نبٹنے کی صلاحیت سے محروم ہے سابق ڈی سی او نوازش علی گورایہ نے اپنی ذاتی دلچسپی سے ضلع بھر میں سول ڈیفنس کی تنظیم کو فعال بناکر ضلع بھر کے رضاکاروں اور سرکاری ملازمین کو فضائی مظاہر ہ سمیت تیراکی کی ٹریننگ دلوائی تھی اور رضاکاروں کو یونیفارم سمیت دیگر سازوسامان مہیاکیاتھا مگر ان کے تبادلہ کے بعد کسی بھی ڈی سی او نے دلچسپی نہ لی جس سے ضلعی محکمہ شہری دفاع کے افسران کی عدم دلچسپی سے سول ڈیفنس کا محکمہ سفید ہاتھی بن کر رہ گیا سماجی فلاحی حلقوںنے کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر اور دنیا بھر میں سول ڈیفنس کی مسلمہ اہمیت کے پیش نظر ضلع بھر میں سول ڈیفنس کو فعال بنایاجائے اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کو فرسٹ ایڈ،فائیر فائٹنگ اور دیگر اپنی حفاظت کرنے اور دوسروں کی مدد کرنے کی تربیت دی جائے