اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے قبل از وقت انتخابات کے لئے نئی دلیل دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ جمہوریت بچانے اور مضبوط کرنے کے لئے عام انتخابات قبل ازوقت ضروری ہیں۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں ایک بار پھر قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میکرو اکانومی کے اہداف پور ے نہیں کرسکے گا۔
خاص کر مالی سال کاخسارہ، کرنٹ اکاونٹس اورسالانہ معاشی گروتھ کے اہداف پورے نہیں ہوں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا معاشی تباہی کے خطرات نے حکومتی گورنس کے معاملات کو مفلوج کردیا ہے۔ ایسی صورتحال میں جمہوریت کو بچانے اور مضبوط کرنے کے لئے قبل از وقت انتخابات وقت کی ضرورت ہے۔