نظام ِ مصطفی متحدہ محاذ کو نواز لیگ کی بی ٹیم بنانے والوں کے ارادے عوام اہلسنت خاک میں ملا دیں گے

 Lahor

Lahor

لاہور : اب رپورٹ آ چکی ہے لہذا وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور صوبائی وزیر رانا ثنا ء اللہ کو فی الفور اِن کے عہدوں سے الگ کیا جائے اور ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی ملعون کو یہ جرات نہ ہو سکے کہ وہ ختم نبوت ۖ کے قانون میں یہود و ہنود کے کہنے پر تبدیلی کر سکے ان خیا لات کا اظہار تحریک منہاج الرسول ۖ کے بانی و مرکزی امیر صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مصطفائی نیگزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہو ں نے مذید کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں بھی ہمارے ہی اکابر اور مشائخ عظام اور عوام اہلسنت نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے قیام پاکستان کی منزل کو حاصل کیا آج دشمنانِ اسلام ، ناموسِ رسالت پر گستاخانہ حملے کر رہے ہیں اور 295 C کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوششیں کی جا رہی ہیں اور قادیانیت نواز حکمران اپنے مغربی آقائوں کو خوش کرنے کے لیے ختم نبوت ۖ کے قانون میں ڈاکہ زنی کی مذموم کوششیں کر رہے تحریک منہاج الرسول ۖ ان تمام تر سازشوں کو ناکام بنادے گی ملک بھر کے مشائخ عظام بھر پور مطالبہ کرتے ہیںکہ قادیانیت نواز وزراء زاہد حامد اور رانا ثنا ء اللہ کو فی الفور وزارتوں سے فارغ کیا جائے ورنہ پورے ملک کا پہیہ جام کر دیں گے ختم نبوت ۖ کے قانون میں ترمیم کے سلسلہ میں پوری پارلیمنٹ نے گونگے شیطان کا کردار ادا کیا ہے پوری قوم اِن اراکین پارلیمنٹ کے گھنائونے کردارکی مذمت اور اسلام آباد میں لبیک یا رسول اللہ ۖ کے نہتے کارکنان کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ پرور اور فتنہ پرداز عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے اورمغربی ایجنٹوں اور گماشتوںکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اکابرین اہلسنت حقیقی معنوں میں نظام مصطفیٰ ۖ کے نفاذ کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں گے جن لوگوں نے قیام پاکستان کی مخالفت کی تھی آج وہ پاکستان کے خیر خواہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں پاکستان کے حقیقی وارث اہلسنت و جماعت ہی کے لوگ ہیں ، ہم اب جاگ چکے ہیںایسے عناصر کامحاسبہ بہت ضروری ہے اورجینوئن اہل اسلام ہی اس سلسلے میں مثبت اوراہم کرداراداکر سکتے ہیںاور نظام ِ مصطفیٰ ۖ متحدہ محاذ کو نواز لیگ کی بی ٹیم بنانے والوں کے ارادے عوام اہلسنت خاک میں ملا دیں گے اور عوام اہلسنت اُن دیہاڑی دار لوگوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عوام اہلسنت اس اتحاد پر پہرہ دیں گے اور ایسے نام نہاد مشائخ اور جعلی قائدین کا چہرہ جلد بے نقاب کریں گے
میڈیا سیل ، تحریک منہاج الرسول ۖ پاکستان
رابطہ کے لیے : ،03314403420،