میلان (جیوڈیسک) فٹبال کی دنیا کا بڑا اپ سیٹ ہو گیا، اٹلی نے اپنے گھر میلان کے سان سائرو کے میدان میں بدترین تاریخ رقم کر دی، ایک صفر کے خسارے والے “آر یا پار” کے میچ میں میزبان اطالوی کھلاڑی کوئی گول نہ کر سکے۔
تابڑ توڑ حملوں بلکہ سر توڑ کوششوں کے باوجود اٹلی کی ٹیم گول کرنے یعنی فٹبال ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ انیس سو اٹھاون کے بعد اٹلی کی ٹیم فٹبال کے عالمی مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکے گی۔
سویڈن نے فرسٹ لیگ میں اٹلی کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا، 61ویں منٹ میں سپر اسٹار جیکب جونسن نے گول اسکور کیا۔