تحریر : روہیل اکبر میاں نواز شریف جب بطور وزیراعظم اپنے پورے زوروں پر تھے اور عمران خان بار بار استعفے کے مطالبہ پر وزیر اعظم کے لیے ہنگامی طور پر مختلف مقامات پر جلسوں کا اہتمام کیا گیا جہاں پر انہوں نے اپنے استعفے کے حوالے سے بہت سی باتیں کی مگر ایک بات جو انہوں نے بڑے طنزیہ انداز میں کہی کہ یہ منہ اور مسور کی دال واقعی اقتدار اور وقت بڑا ظالم ہوتا ہے جو کسی کا لحاظ نہیں کرتا اب وقت بھی بدل گیا اور اقتدار بھی۔ میاں صاحب جب اقتدار سے فارغ ہوئے تو اسلام آباد سے لاہور تک کا سفر انہوں نے سڑک کے زریعے کیا اور مختلف مقامات پر جہاں بہت کچھ کہا وہیں پر یہ بھی فرمایا کہ مجھے کیوں نکالا یہ فقرہ بھی مشہور ہو گیا یہاں تک کہ اسی پر درجنوں مزاحیہ گانے بن گئے میاں نواز شریف اور انکے جتنے بھی ہمنوا تھے سبھی نے کہنا شروع کردیا کہ پاناما کا کیس تھا اور اقامہ میں فارغ کردیا گیا جس پر کچھ سمجھدار دوستوں نے کہا کہ اقامہ ایک چھوٹا کیس تھا جس پر وزارت عظمی سے ہی نکال دیا گیا اور جب پانامہ کا فیصلہ آئے گا تو اس وقت کیا حشر ہوگا کیونکہ پانامہ میں لوٹ مار کے جو ثبوت ہیں وہ اب قصے کہانیوں سے نکل کر حقیقت کی صورت اختیار کر چکے ہیں۔
میاں نواز شریف کی جائیدادوں اور کمپنیوں کی ایک طویل فہرست ہے جسے قارئین کی دلچسپی کے لیے سپرد قلم کررہا ہوں اگر اس حوالہ سے کسی کوکوئی اعتراض ہو تو بلاجھجک مجھے لکھ سکتے ہیں جسے میں من وعن شائع کرونگاپاناما کے حوالہ سے جو کیسز چل رہے ہیں انکا فیصلہ بھی بہت جلد متوقع ہے جبکہ عدالت میں حاضر نہ ہونے پر نااہل وزیراعظم کے دونوں بیٹے بھی اشتہاری ہو چکے ہیں۔
میاں نواز شریف اور انکے خاندان کے متعلق تفصیلات کچھ یوں ہیں *لندن پارک لین کے 4 فلیٹس جن کی ملکیت سے 25 سال تک انکار کرتے رہے اور آج اقرار کر رہے ہیں۔*ان کے علاوہ لندن میں الفورڈ میں واقع 33 اور 25 منزلہ پوائنیر پوائنٹ کے نام سے دو ٹاورز جنکی مالیت کئی سو ملین پاؤنڈ بتائی جاتی ہے۔*ہائیڈ پارک لندن میں دنیا کے مہنگے ترین فلیٹس میں سے دو فلیٹ جنکی مجموعی مالیت 150 ملین پاؤنڈ کے قریب ہے۔*لندن کے مشرقی علاقے میں 340 مختلف پراپرٹیز*تین فلیٹس 17 ایون فیلڈ ہاؤس*پارک لین جسکی مالیت 12 ملین پاؤنڈ ہے*فلیٹ نمبر 8 بور ووڈ پلیس لندن ڈبلیو 2 مالیت 7 لاکھ پاؤنڈ*فلیٹ نمبر 9 بور ووڈ پلیس لندن ڈبلیو 2 مالیت 9 لاکھ پاؤنڈ*10 ڈیوک مینش، ڈیوک سٹریٹ لندن ڈبلیو 1, مالیت 1.5 ملین پاؤنڈ*فلیٹ نمبر 12 اے، 118 پارک لین میفیر، لندن ایس ڈبلیو 1 مالیت 5 لاکھ پاؤنڈ*فلیٹ نمبر 2، 36 گرین سٹریٹ، لندن ڈبلیو 1 مالیت 8 لاکھ پاؤنڈ*11 گلوسٹر پلیس، لندن ڈبلیو ون، مالیت انمول*ان کے علاوہ عین بکنگھم پیلس کے قریب جائداد جسکی مالیت 4.5 ملین پاؤنڈ ہے۔*148 نیل گوین ہاؤس سلون ایونیو میں فلیگ شپ کمپنی کے سیکٹری مسٹر وقار احمد رہائش پزیر ہیں وہ بھی انہی کی ملکیت ہے۔*سنٹرل لندن کے آس پاس 80 ملین پاؤنڈ کی جائدادیں۔*کچھ عرصہ پہلے حسین نواز نے لندن رئیل اسٹیٹ میں ایک ہی وقت میں 1.2 ارب ڈالر یا 1200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کر کے دنیا کو حیران کر دیا تھا۔
اسکا چرچا پاکستانی میڈیا پر بھی ہوا تھا جو آپ کو باآسانی گوگل پر مل جائیگا۔*اب آتے ہیں پاکستان میں جائیدادوں کی تفصیلات۔۔*نواز شریف لاہور میں جس گھر میں رہائش پزیر ہیں اس کو رائیوننڈ محل کہا جاتا ہے۔ اسکا احاطہ 25000 ہزار کنال پر محیط ہے۔
اسکی مارکیٹ ویلیو اربوں روپے میں بنتی ہے۔*مری میں ایک عالی شان محل نما گھر۔*چھانگا گلی ایبٹ آباد میں زمین اور ایک مکان*مال روڈ مری پر ایک شاندار قیمتی بنگلہ*شیخوپورہ میں 88 کنال کی ایک زمین*لاہور اپر مال میں ایک مکان*1700 کنال کی مختلف جائدادیں*ان تمام گھروں کا سالانہ بجٹ 27 کروڑ روپے ہے.ان گھروں میں کام کرنے والے ملازمین اور آفیسرز کی کل تعداد 1766 ہے جن کا ماہانہ خرچ 6 کروڑ روپے ہے۔
بحوالہ سی این بی سی*صرف نواز شریف کے ہاتھ پر بندھی ہوئی گھڑی کی قیمت 4.6 ملین ڈالر ہے*ان کے علاوہ نواز شریف کی سعودی عرب، دبئی، سپین اور استنبول میں بھی رہائش گاہیں ہیں۔*