نیب کا اسحاق ڈار کیخلاف حدیبیہ کیس میں دوبارہ تحقیقات شروع کرنیکا اعلان
Posted on November 16, 2017 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Ishaq Dar
اسلام آباد (جیوڈیسک) نیب کے اعلامیے کے مطابق، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ یاد رہے کہ اسحاق ڈار ماضی میں اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے۔
لہٰذا اب عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی روشنی میں قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسحاق ڈار نے حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس میں 25 اپریل 2000ء کو مجسٹریٹ کے سامنے اپنے اعترافی بیان میں منی لانڈرنگ کرنے کا انکشاف کیا تھا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com