پیرمحل (نامہ نگار) اے سی پیرمحل کا سول ڈیفنس عملہ کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری پٹرول پمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن 15 پٹرول پمپس چیک کر کے دس پٹرول پمپس سیل کردیے معیار، مقدار پر کوئی کمپرومائز نہ ہوگا محمد خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل تفصیل کے مطابق محمد خالد گجر اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے سول ڈیفنس عملہ کے ہمراہ ناقص اور غیر معیاری پٹرول پمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 15پٹرول پمپس کو چیک کرتے ہوئے دس پٹرول پمپس کو سیل کر دیا پٹرول پمپ مالکان کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ناقص اور غیر معیاری پٹرول کو کسی صورت فروخت نہ ہونے دیں گے غیر معیاری اور پیمائش میں کم پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی انہوںنے پٹرول پمپس پر آگ بجھانے کے آلات کو چیک کرتے ہوئے مکمل حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایات دی
پیرمحل ( نامہ نگار ) قیام پاکستان سے پہلے سے لاکھوں افراد کی علمی پیاس بجھانے والا گورنمنٹ غوثیہ فریدیہ ڈگری کالج ٹرانسپورٹ سے محروم فی الفور بس فراہم کی جائے سماجی حلقے تفصیل کے مطابق گورنمنٹ غوثیہ فریدیہ ڈگری کالج چک333گ ب جوکہ قیام پاکستان سے پہلے سے لاکھوں افراد کو تعلیم سے بہرہ ور کرکے ملک کے اہم اداروں میں تعلیم یافتہ افراد فراہم کیے ہوئے ہیں جس میں طلبہ کی موجودہ تعدادہزاروں میں ہے اس کالج میں پیرمحل سمیت اردگر د کے دوردراز چکو ک سے روزانہ سینکڑوں کی تعدا دمیں طلبہ آتے جاتے ہیں جن کا سفر 30کلومیٹر تک محیط ہے طلبہ کو دور دراز کا سفر ذاتی ٹرانسپورٹ پر کرنا پڑتا ہے حکومت پنجاب کی طرف سے کم سن طالب علموں پر موٹرسائیکل سواری پر پابندی کے باعث کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ کالج کو مہیا نہ ہونے کے باعث طلبہ کو آنے جانے میں سخت دشواری کاسامنا ہے ہزاروں طلبہ ہونے کے باوجود کالج کو کسی قسم کی بس فراہم نہ کی گئی سماجی فلاحی حلقوںنے صوبائی وزیر تعلیم ، کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا کہ فی الفور گورنمنٹ غوثیہ فریدیہ ڈگری کالج چک333گ ب کو دوبسیں فراہم کی جائیں تاکہ طلبہ کو آنے جانے میں آسانی ہوسکے
پیرمحل ( نامہ نگار )پوری قوم جوڈیشل ایکٹوازم کے زریعے پاکستان کے مسائل کاحل چاہتی ہے لوگ نوازشریف اورعمران خان سے مایوس ہوچکے ہیں ان خیالات کااظہار خان شوکت علی بلوچ سابق امیدوارپنجاب اسملبی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتیں پاکستانی قوم کی فلاح وبہبود کی بجائے ڈرامہ بازی پرلگے ہوئے ہیں اورلوگ دن بدن معاشی اوراخلاقی مصیبتوں میں مبتلا ہورہے ہیں ان حالات میں ساری دنیا کے پاکستانیوں کی نظریں اعلی عدالتوں پرلگی ہوئی ہے صرف جوڈیشل ایکٹوازم کی طاقت سے ہی کرپشن ‘بدانتظامی’اقرباپروری اورخودغرضانہ سیاست پربندباندھاجاسکتاہے اگرایک عام سرکاری اہلکار بھی اپنے وسائل سے زیادہ پرتعیش زندگی گزارتاہے تواسے قانون اورضابطے جکڑلیتے ہیں مگرموجودہ حکمرانوں اوران کے ممبران اسمبلی کے اثاثے دن دوگنی رات چوگنی رفتارسے بڑھ رہے ہیں مگرکسی طرح بھی قانون کے شکنجے میں آنے کے لئے تیار نہیں ہیں ان حالات میں صرف عدلیہ ہی ایسے پرامیٹرز دے سکتی ہے جوپاکستانی قوم کامستقبل کرپشن فری بناسکتی ہے ہرکرپٹ شخض خواہ وہ سیاستدان افسر’سرکاری ملازم یاتاجر اور دکاندار ہوکی کرپشن کواحتساب کے شکنجے میں آنے سے ہی ملک مضبوط ہوسکتاہے
پیرمحل ( نامہ نگار) صحافت پر قد غن لگانے والے ہر دور میں موجود رہے صحافت کے آئینے نے کرپٹ مافیا کو بے نقاب کردیاکارڈ صحافت نے علاقائی صحافیوں کے کاز کو سخت نقصان پہنچایا جرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان علاقائی صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے فلاح وبہبود سمیت علاقائی صحافیوں کو درپیش مسائل سمیت ان کے حقوق کی تکمیل کے لیے متفقہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار راناغلام سروربابر صدرجرنلسٹ ایکشن کونسل پاکستان نے پریس کلب پیرمحل میں دورہ کے دوران صحافیوں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا علاقائی صحافی بہت سے مسائل سے دوچار ہیں مگر سرکاری طورپر ان کی فلاح وبہبود کے بارے میں کوئی بھی پالیسی موجود نہیں موجودہ دور میں میڈیا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے مگراس کے باوجود پنجاب بھر میں رجسٹرڈ پریس کلبوں کو پریس کلبوں کی تعمیر کے لیے جگہ الاٹ نہ کرناصحافت سے وابستہ افراد سے ناانصافی کے مترادف ہے انہوںنے کہا کہ حکومت آزادی صحافت کا راگ الاپتی ہے مگر پریس کلبوں کے لیے رقبہ کی الاٹمنٹ پر پابندی عائد کررکھی ہے انہوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ فی الفور پنجاب بھر میں رجسٹرڈ وغیر رجسٹر ڈ پریس کلبوں کو جگہ کی الاٹمنٹ پر پابندی ختم کی جائے
پیرمحل ( نامہ نگار ) بدعنوان حکمران ریاست،جمہوریت اورقومی اداروں کیلئے خطرہ ہیںجمہوریت کی بقاء کیلئے سیاسی ر واداری اور قومی سوچ کی ضرورت ہے پاکستان جذباتی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا، اقتدار اور مراعات سے دلچسپی رکھنے والے حکمرانوںنے ملک و قوم کو تباہی سے دوچار کردیا ،قائد اعظم محمد علی جناح ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی روحیں تڑپ رہی ہوں گی کہ ان کے پیروکاروں نے ملک کو نہ اسلامی رہنے دیا ہے اور نہ ہی جمہوری بلکہ انہوں نے تو ملک کو بیروزگاری،بے حیائی،کمر توڑ مہنگائی،غربت،مذہبی و لسانی جھگڑوں، صوبائی نفرتوں ،ناجائز منافع خوری،قانون کو روندنے والے غنڈوں اور بدمعاشوں کے سپرد کر دیاہے ان خیالات کا اظہار رانامحمدجمیل سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی پیرمحل نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا مہنگائی کی آگ میں جھلسنے والے عوام کی بددعائوں نے حکمران اتحاد کاشیرازہ بکھیر دیا،لوگوں کے بنیادی حقوق سلب اوران کااستحصال کرنے والے حکمرانو ں کے احتساب اورانجام کاوقت آگیا اگرحکمرانوں کابس چلتا تو عوام کی رگوں سے خون نچوڑنے کے بعد ان کی بوٹیاں بھی نوچ لی جاتیں آج اہم عہدوں پر فائز شخصیات احتساب کے ڈر سے قانو ن نافذ کرنے والے اداروں پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں انہوںنے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ جذباتی سیاست کی بجائے سیاسی وقومی رواداری کے اصولوں کو اپنایاجائے