کوٹلہ ارب علی خان: ضلع کونسل کی ہر پراپرٹی کے محافظ ہیں۔ ضلع کونسل کی ملکیت ایک ایک انچ واہگزار کروائیں گے۔ چیئرمین ضلع کونسل گجرات چوہدری محمد علی تنویر۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین ضلع کونسل نے ضلع کونسل کی ملکیتی پراپرٹیوں کے واہگزار کروانے کے آپریشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم نے ہر لحاظ سے لوگوں کو ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی ہے گیارہ ماہ کا عرصہ گزر گیا غیر قانونی طورپر قابض لوگ سرکاری املاک کا قبضہ نہیں چھوڑ رہے تھے۔ ہم نے انشااللہ اس ادارے کی ساکھ مضبوط کرنی ہے اور ا س کے وقار میں اضافہ کررہے ہیں۔ہر دور میں اس ادارے کی جائدادوں کی بندر بانٹ کی گئی۔ ہم انشااللہ انصاف قائم کریں گے اور اداروں کی مضبوطی اور ساکھ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ہمارے لئے ہر ادارہ ہر شخص قابل احترام ہے۔
کوٹلہ ارب علی خاں ( ) ڈی او ریگولیشن خاور گجر کا ضلع کونسل گجرات کی ملکیتی جائدادوں کی واہگزاری کیلئے گرینڈ آپریشن۔ ضلع کونسل گجرات کی اربوں روپے کی ملکیتی اراضیوں پر عرصہ دراز سے چند لوگ قبضہ کیئے ہوئے تھے ۔ جن کومتعدد دفعہ وارننگ بھی دی گئی لیکن ان لوگوںنے وارننگ کو مسترد کر تے ہوئے قبضہ برقرار رکھا۔گذشتہ روز ڈی او ریگولیشن خاور گجر اوران کے ہمراہ ریگولیشن برانچ کا عملہ اور پولیس فورس نے آپریشن کرتے ہوئے تمام دکانوں اور ایک سکیورٹی کمپنی کی قبضہ بلڈنگ کو واہگزار کروا لیا۔ ضلع کونسل نے تمام دکانوںاور بلڈنگز کو سیل کر کے ان پر تالے لگا دیئے۔ اس موقع پر ڈی او ریگولیشن خاور گجرکا کہنا تھاکہ ہم نے تمام لوگوں کو نوٹس بھی ایشوکئے تھے اور براہ راست رابطہ بھی کیا تھا لیکن کوئی بھی عمل درآمد کرنے کیلئے تیار نہ تھا ۔ اس لیے ہم نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اربوں روپے کی پراپرٹی واہگزار کروالی ہے۔