قاہرہ (جیوڈیسک) مصری شہر العریش کی راودہ مسجد پر حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 305 تک بڑھ گئی ہے۔
خیال رہے کہ کل سینائی جزیرہ نما علاقے کی ایک جامع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا جس سے 235 افراد کے ہلاک اور 109 کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔
صدر رجب طیب ایردوان نے اس مذموم حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
بالک اسیر شہر میں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرنے والے صدر نے کہا کہ “یہ لوگ خونخوار قاتل ہیں جن کا دینِ اسلام سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں۔ ہمیں پورے خطے میں دہشت گردوں کے خلاف اقدام اٹھانے ہوں گے۔”
ان کا کہنا تھا کہ مصر میں دہشت گرد تنظیم داعش نے عبادت میں مصروف معصوم انسانوں کو شہید کر ڈالا۔ ان خونیوں کا دین اسلام سے ہر گز کوئی تعلق نہیں ہو سکتا۔
ہمیں ان حقائق سے آگاہ رہنا چاہیے اور ان کے خاتمے کے لیے باہمی اتحاد سے حرکت کرنی چاہیے۔ ہمیں اپنے ملک و ملت کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ کاروائیاں کرنی چاہییں۔