اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے عدلیہ کے فیصلے کی آڑ لے کر تشدد کے راستے کو اپنایا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ حکومت ایک طرف عدالتوں کے فیصلوں کا مذاق اڑاتی ہے اور دوسری جانب عدلیہ نے پر امن مذاکرات کے ذریعے دھرنا ختم کرنے کے حکم کو پس پشت ڈال کر حالات کو خراب کر دیا ہے۔
اس آپریشن کے اثرات اب پورے پاکستان کو بھگتنا پڑیں گے۔
انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا کہ سوائے قبل از وقت انتحابات کے کوئی راستہ نہیں۔انہوں نے کہا فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پہلے ہی مصروف ہے اسے اس کام کے لئے ہر گز استعمال نہ کیا جائے۔