پیمرا کا تمام نیوز چینلز کی نشریات بحال کرنے کا حکم

Pimera

Pimera

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام نیوز چینلز کو گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے ان کی نشریات کو بحال کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ پیمرا نے حکم دیا ہے کہ تمام نیوز چینلز کی نشریات کو بحال کر دیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیشِ نظر پیمرا نے تمام نیوز چینل کو بند کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

پیمرا کے مطابق میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2015ء کے تحت براہ راست کوریج نہ کرے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پوزیشنز براہ راست نہ دکھائی جائیں۔ پیمرا کی جانب سے میڈیا ہاؤسز کو سٹاف کی سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی تھیں۔

اس کے بعد پیمرا کے حکم کیے بعد کراچی اور پشاور سمیت ملک بھر میں تمام چینلز کی نشریات بند کر دی گئی تھیں جس سے شہری ہر طرح کی تازہ ترین معلومات سے محروم ہو گئے تھے۔