شام میں روسی طیاروں کی بمباری، 34 افراد ہلاک

Russian Planes Bombing Syria

Russian Planes Bombing Syria

دمشق (جیوڈیسک) روسی طیاروں نے شام میں داعش کے زیرِ قبضہ الشفا قصبے پر بمباری کی ہے جس سے جنگجوؤں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں رہائش پذیر متعدد عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

سرئین آبزرویٹری کے مطابق بمباری صوبہ دیر الزور کے کے مشرقی علاقے میں ہوئی ہے جہاں اب بھی داعش کے جنگجو موجود ہیں۔

دیر الزور صوبے کا 90 فیصد سے زائد علاقہ داعش کے قبضے سے چھڑوا لیا گیا ہے۔