مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر بنانے پر پابندی
Posted on November 27, 2017 By Majid Khan اہم ترین, بین الاقوامی خبریں
Pictures
ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب حکومت نے زائرین پر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی حدود میں تصاویر اور ویڈیو بنانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقدس مقامات کی حفاظت اور زائرین کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے 12 نومبر کو احکامات جاری کئے اور غیر ملکی سفارت خانوں کو پابندی کے متعلق آگاہ کیا۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کی سیاحتی سرگرمیاں زائرین کے لئے عبادت میں خلل کا باعث بنتی ہیں اور زائرین کو عبادت کی حقیقی روح سے محروم کرتی ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com