گجرات (جی پی آئی) عقیدہ ختم نبو ت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوث یگانہ چھالے شریف پیر سید انتصار الحسن سر وری قادری نے دربا ر عالیہ پر ختم نبو ت کانفرس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ جب تک ایک بھی مسلمان مو جو د ہے ختم نبوت سے انخاراف نہیں ہو سکتا انہو ں نے کہا کہ عولیہ اکرام کے اثاثوں سے ختم نبو ت اور عشق رسو ل ۖ کا پیغام ملتا ہے اور ہم سب نبی پا ک ۖ کی امت میں پیدا ہو ئے یہ ہما ری خو ش نصیبی ہے ہمیں ختم نبو ت کا پیغام پو ری دینا تک پہنچا نا ہو گا انہو ں نے کہا کہ حکو مت فو ری طو ر پر ختم نبو ت کے مسئلہ کو حل کریں اور ذمہ دران کے خلا ف کا روائی عمل میں لا ئی جا ے اور جو اور فیض آبا ددھرنا کے خلا ف آپر یشن کو بند کر یں اور گر فتا ر کا ر کو نوں کو ر ہا کیا جا ئے ممتا زعالم دین علا مہ جما ل الدین بغد ادی نے ختم نبو ت کے حوالہ سے خطا ب کیا اور ملک کی صو رتحال پر رو شنی ڈالی اس مو قع پر ممتا ز رسو ل علامہ قاری احمد رضا جما عتی ،ڈاکٹر غلام مر تضی نقیبی نے حد یہ نعت پیش کیا یہ کا نفرس صاحبز ادہ ابرا ر الحسن شاہ کے زیر نگرا نی منعقد ہو ئی جس میں عقید ت مند وں نے بھر پر شر کت کی
گجرات(جی پی آئی)ملک بھر کی طر ح ضلع گجرا ت میں فیض آبا د میں دھر نا کے شر کا ء کے خلا ف آپر یشن کے بعد احتجاج کا سلسلہ جا ری ہے مختلف تنظیمو ں کے کا رکو نو ں اور علماء اکر ام نے جی ٹی ایس چو ک پر دھر نا جو کہ د وسر ے دن بھی جا ری رہا سیکو رٹی کے انظا ما ت تنظیموں کے کا ر کو نو ں نے سر انجا م دہے پو لیس کو دھر نا کے شر کا ء کے نز دیک نہیں آنے دیا مذاکر اتی کی کمیٹی انتظا میا ں کے کارکونوں کو پو لیس کی حر است سے رہا کرا لیا آج 26نو مبر کو ملک بھر میں شٹر ڈاون ہرتا ل کا اعلا ن کیا گیا ہے تمام تنظیمو ں نے اس فیصلے کی حمایت کی ہے حکو مت پا کستان نے کیبل پر پا کستانی نیو ز چینل پر پا بند ی عائد کی ہے جبکہ فیس بک یو ٹیو ب وغیر ہ بھی بند ر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) حکومت پنجاب کے ہدایت کے مطابق 27اور 28نومبر کو صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیںگے ۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈاکٹر اللہ بخش ملک کے نوٹیفکیشن کے مطابق 2روز تعلیمی اداروں کا بند رکھنے کا فیصلہ ملک میں لاء اینڈ آرڈر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود سابق صوبائی وزیر تعلیم گزشتہ روز ساتھیوں سمیت جی ٹی ایس چوک دھرنا گئے اور علماء اکرام سے اظہار یکجہتی کیا میاں عمران مسعود نے کہا کہ آج میں سیاست کے لیے نہیں آیا بلکہ تاجدار ختم نبوت ۖ کے پیروکار کی حیثیت سے آیا ہوں آقا ئے دو جہاں کے لیے میرا تن من دھن حاضر ہے اور میں علماء اکرام کے ساتھ ہوں ،ختم نبوت کے حساس ترین معاملے پر حکومت کے بچکانہ رویے نے قوم کو مایوس کیا ہے اور پورے ملک میں شورش پیدا کر دی ہے ، پیمرا فی الفور ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش ختم کرے،زخمیوں اور شہادتوں کی اطلاعات پر پوری قوم کے دل رنجیدہ ہیں وزیر داخلہ اور ختم نبوت میں ترامیم کرکے قادیانیوں کے خلاف شقوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ذمہ داران فوری طور پر مستعفی ہوں کیونکہ یہ پاکستان نہیں بلکہ بیرون ملک کے ایجنڈوں پر کام کررہے ہیں ایسی حکومت کے برقرار رہنے کا کوئی جواز نہیں جس کا سربراہ نااہل ہے اور ایک کونسلر کا الیکشن بھی نہیں لڑسکتا۔فیض آباد ختم نبوت دھرنا شرکاء پر حکومتی آپریشن قابل مذمت ہے ، حکومت طاقت کے استعمال سے باز رہے اور اصولی موقف پر مبنی مطالبات کو تسلیم کرے ، تحفظ ختم نبوت کے انتہائی حساس معاملے پر حکومتی غیر ذمہ دارانہ رویے نے ملک کے حالات خراب کر دیئے ہیںجس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا،ملک بھر میں غلامان رسول کا شدید احتجاج حکمرانوں کے لئے واضح پیغام ہے پاکستان تاجدار ختم نبوت ۖ کی برکت سے معر ض وجود میں آیا ہے یہاں نظام بھی تاجدار ختم نبوت کا چلے گا ۔، پیمرا آزادی اظہار رائے کا گلہ گھوٹنے کے بجائے فی الفور ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا کی بندش ختم کرے،میاں عمران مسعود کافی دیر دھرنا میں موجود رہے اور لبیک یا رسول اللہ لبیک کے نعرے لگاتے رہے میاں عمران مسعود نے علی حسین شاہ و دیگر علماء اکرام کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گجرات(جی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی حکومت ہی موجودہ بحران کا حل ہے، کٹھ پتلی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، پاکستان کو اس وقت جن اندرونی اور بیرونی چیلنجوں اور خطرات کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کی صلاحیت موجودہ حکومت کے پاس نہیں ہے، نوازشریف کی نااہلی کے بعد کٹھ پتلی حکومت اپنا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ختم نبوت دھرنا کے شرکا پر بدترین تشدد نوازشریف کے کہنے پر ہوا ہے لہٰذا وہی ان افراد کے قاتل ہیں جو آپریشن میں شہید ہوئے ہیں، نوازشریف اپنے آپ کو بچانے کیلئے ملک میں افراتفری اور انارکی چاہتے ہیں اور وزیراعظم اور وزراء کے ساتھ ان کے روز روز کے مشاورتی اجلاسوں کا ایجنڈا یہی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بدنیتی کا ثبوت یہ بھی ہے کہ وہ عدلیہ کے بعد اب فوج کوبھی اس بحران میں گھسیٹنا چاہتی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیرداخلہ احسن اقبال کا ختم نبوت دھرنا کو بھارت سے جوڑنا انتہائی شرمناک ہے، نریندر مودی سے بھائی چارہ تو نوازشریف کا ہے جو کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی لاشیں آنے پر نریندر مودی کو ساڑھیوں کے تحفے بھیجتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرداخلہ نے عاشقان رسولۖ پر بھارت سے گٹھ جوڑ کر الزام لگا کر پوری پاکستانی قوم کی توہین کی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں(جی پی آئی)عوام کے جان و مال کا تحفظ اور اپنے علاقے میں امن وامان کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں گے کسی بھی شر پسند کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے تھانہ صدر کھاریاں میں ہونے والے حملہ کرنے والے عناصر قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے ان خیالات کااظہار ڈی ایس پی کھاریاں چوہدری غلام محمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مٹھی بھر شر پسند عناصر نے گزشتہ روز پورے شہر کو یرغمال بنائے رکھا اور ہم نے صرف امن وامان کی خاطر کوئی تصادم کا راستہ اختیار نہیں کیا۔پر امن احتجاج ہر پاکستانی کا حق ہے لیکن کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہر گز نہیں دیں گے ایسے عناصر جنہوںنے تاجروں اور عوام کو ہراساں کیا اور تھانہ پر حملہ کرکے گاڑیاں اور موٹرسائیکل جلائے وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا انہوں نے کہا کہ ایسے شر پسند عناصر پر علمائے کرام اور شہریوں کو کڑی نظر رکھنی چاہیے جو کہ احتجاج کی آڑ میں اپنے گھنائونے عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) کھاریاں کے ہوٹلوں میں غیر معیاری کھانے کی فروخت عروج پر ،روٹی بھی کم وزن بکنے لگی تفصیل کے مطابق کھاریاں شہراور اسکے گردونواح میں بنے ہوٹلوں پر غیر معیاری کھانے کھانے سے عوام مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہوٹلوں پر غیر معیاری تیل اور گھی نے عوام میں بیماریاں بانٹنی شروع کردیں لوگ جو کہ مجبوری کہ تحت ہوٹل سے کھانا کھاتے ہیں وہ اپنے خون پسینے کی کمائی سے اپنی ہی موت کا سامان خرید کرچلے جاتے ہیں جبکہ کھاریاں کے اکثر ہوٹلوں اور تندورں پر روٹی میں ڈنڈی ماری جارہی ہے اور 100گرام کی روٹی کے نام پر 50سے60گرام روٹی فروخت کی جارہی ہے جبکہ عوام سے پیسے 100گرام روٹی کے لئے جارہے ہیں جو کہ عوام کو لوٹنے کے مترادف ہے اس حوالے سے مقامی انتظامیہ نے بھی چپ ساد لی ہے اور مکمل طور پر اپنی آنکھوں پر پٹی باند لی ہے جب کہ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چند سرکاری ملازمین ہوٹلوں سے سب اچھا بھی کرتے ہیں اور آگے بھی سب اچھے کی ہی رپورٹ دیتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ACکھاریاں سے اور اعلیٰ حکام سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ غیر معیاری ہوٹلوں کے خلاف فل فور ایکشن لیاجائے اور محکمہ فوڈ میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے ۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) تھانہ صدر کھاریاں میں توڑ پھوڑ، جلائو، گھیرائو تھانہ صدر میں28 نامزد اور 250 کے قریب نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایف آئی آر سیل کر دی۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کے دوران نامعلوم افراد نے تھانہ میں گھس کر توڑپھوڑکی ریسکیو15، ڈی ایس پی آفس اورتھانہ میں حملہ کیا جبکہ تھانہ میں کھڑی ایک کار، درجن بھر موٹرسائیکلوں کو آگے لگا دی۔ کمپیوٹر توڑ دیئے۔ ریکارڈ بھی ضائع کر دیاجبکہ تھانہ سے قیمتی اشیاء بھی چرا لیں اس واقعہ میں20سے زائد پولیس والے بھی زخمی ہوئے پولیس نے28 نامزد اور 250سے زائد نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) مورخہ25نومبر کا دن کھاریاں کی تاریخ کا قیامت صغریٰ کا دن ثابت ہوا1976ء کے بعد25 نومبر کے دن کھاریاں میں شدید احتجاج کیا گیا۔ 1976ء کے احتجاج میں تھانہ کا گھیرائو نہیں ہوا تھا اور نہ ہی عوام نے پولیس پر تشدد کیا مگر گذشتہ روز پرتشدد احتجاج ہوا۔ مظاہرین نے پوری کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا تھانہ میں جلائو گھیرائو کیا پورا دن جی ٹی روڈ کھاریاں اور تھانہ صدر کا درمیانی علاقہ میدان جنگ بنا رہا پتھرائو آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی ہوتی رہی پولیس والے اور مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔ صحافی بھی شیلنگ سے متاثر ہوئے۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) چوہدری ریفریشمنٹ، بریانی اینڈ سویٹس ہائوس تھپلہ بائی پاس سے عوام کو معیاری اور لذیذ اشیاء فراہم کی جائیں گی بریانی کا نیا اور منفرد ذائقہ اور کوالٹی بھی معیاری ہوگی بہترین اور پرسکون باپردہ ماحول بھی دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار ایم ڈی چوہدری جاوید اختر کنجیال نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خواہشات اور ڈیمانڈ کے مطابق بریانی اور باربی کیو کے ساتھ ساتھ مٹھائیوں کی نئی نئی ورائٹیاں بھی متعارف کروائی جائیں گی جبکہ دیگر کھانوں کا معیار بھی اعلیٰ اور بازار سے منفرد رکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ13ربیع الاوّل کو شاندار افتتاح ہوگا۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) پنجاب حکومت نے انوکھی پالیسی اپناتے ہوئے آج اور کل سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیلات کا اعلان کر دیا یہ پالیسی مذہبی جماعت کے احتجاجی دھرنے کو ناکام بنانے کے لئے اپنائی گئی ہے تاکہ طلباء احتجاجی دھرنوں میں شامل نہ ہوسکیں اسی لئے حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو دو دن بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے آج اور کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) بزم پیرسیال کے زیراہتمام کھاریاں میں جلد اصلاحی سنت بھرے پروگراموں کا آغاز کرے گی اس سلسلہ میں نوجوان نسل کو پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کا درس دیا جائے گا یہ پروگرام جلد شروع کئے جائیں گے اس سلسلہ میں سکولوں اور کالجوں میں بھی رابطے کئے جائیں گے بزم پیرسیال کی مقامی انتظامیہ نے پروگراموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) حکومت نے جان بوجھ کر حالات خراب کئے مذہبی جماعت کے کارکنوں پر شیلنگ کی اور لاٹھیاں بھی برسائیں۔ تشدد کی بدترین مثال پیش کی گئی حکمران سیاسی شہید بننے کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ ناکام ہوگی ہم تحریک لبیک کے کارکنوں پر تشدد کی پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار صدر پی ٹی آئی یوتھ ونگ حلقہ پی پی115 چوہدری اجمل حسین پیارا، وائس چیئرمین یوسی بدرمرجان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اس معاملے کو حکمت عملی کے تحت حل کر کے طاقت کا استعمال کرنے کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ کھاریاں (جی پی آئی) چوہدری ناصر احمد چھپر کی قیادت میں پی ٹی آئی حلقہ پی پی115 میں دن بدن مضبوط ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار نوجوان راہنما PTIکھاریاں سٹی چوہدری فرحان احمد نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چوہدری ناصراحمد چھپر کی قیادت میں متحد ہیں اور پارٹی کی تعمیر و ترقی اور ترویج کے لئے کام کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ پی پی115 میں PTI ناصر احمد چھپر کی قیادت میں مضبوط ہو رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) تحریک لبیک یا رسول ۖ اللہ کے شہر شہر مظاہرے اور دھرنے ، پاکستان ریلوے کا شیڈول بری طرح متاثر ، مسافر پریشان ہوگئے ۔رالپنڈی سے لاہور کراچی جانے والی تیز گام ایکپریس کو وزیرآباد اسٹیشن پر روک لیاگیا ،4گھنٹے بعد گوجرانوالہ ، لاہور جانے والے مسافروں کو اتار کر براستہ فیصل آباد کراچی کروانہ کر دیا گیا ۔پشاور سے آنیوالی عوام ایکسپریس کا وزیرآباد پہنچنے کا وقت 4بجے سہ پہر ہے مگر لالہ موسیٰ جنکشن پر روک کر گجرات ، وزیرآباد ، گوجرانوالہ اور لاہور کے سینکڑوں مسافروں کو اتار کر براستہ ملکوال کراچی روانہ کر دیاگیا سردی کے موسم میںمعصوم بچوں ، عورتوں اوربزرگوں کے ساتھ سفر کرنیوالے مسافر احتجاج کرتے ہوئے زمہ داران کو بددعائیں دیتے رہے ۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی)شہادتیں، تشدداور راہ کی سختیاں ہمارا راستہ روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں ، آج ملک کا بچہ بچہ غازی علم دین ، عامر چیمہ اور ممتاز قادری شہید بننے کو تیار ہے ۔ حکمران جان لیںہم اپنا جان مال اور اولاد سمیت ہر شے قربان کردیں تو بھی یہ ہمارے لیے نفع کا سودا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک لبیک یارسولۖ اللہ ، جماعت اہلسنت ، پاکستان تحریک انصاف ، انجمن طلبہ اسلام ، دعوت اسلامی اور دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں کی مشترکہ ریلی سے شفقت محمودصدیقی، پروفیسرڈاکٹر محمدآصف ہزاروی، حمادالدین صدیقی،محمداحمدچٹھہ، قاری سعید احمدارشد،محمداکبر بٹ، شبیر چیمہ، علامہ محمدعمران کیلانی، محمداعظم کلیر،حافظ حامد سعید، عمررضا،زبیر حنیف، ناصرسیفی، شہزاداحمدمجددی، ذوالفقارسیفی، عرفان رفیع، ملک طارق، شیخ رفاقت علی، خاور جمیل، علامہ مدثر چشتی، علامہ شاہد رضا، محمدافتخاربٹ،محمدعلی، عرفان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ریلی میں شرکاء کی بڑی تعداد نے ڈنڈے سوٹے بھی اٹھا رکھے جبکہ موٹر سائیکل سواروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ، اللہ والا چوک پہنچ کر مظاہرین نے دھرنا دے دیا اور نماز عصرو مغرب جی ٹی روڈ پر باجماعت ادا کی گئی ۔ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج وزیرآبادپروفیسراور جماعت اہلسنت کے مرکزی راہنما محمد آصف ہزاروی کی اپیل پر مرکزی تنظیم تاجران نے آج مورخہ 27نومبر کو شہر میں مکمل شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) ربیع الاول کامہینہ مسلمانوں کے لئے خوشیاں مسرتیں لیکرآتا ہے، آمدمصطفی ۖ پوری انسانیت کے لئے رشدوہدایت کی شمعیں روشن کردیں، آپ ۖ کی تعلیمات کی روشنی سے ہرہدایت حاصل کرنے والے کوصراط مستقیم ملتی ہے۔ اہلسنت مکتبہ فکرکے تمام احباب ربیع الاول کے ماہ کی آمدسے استقبال آمدمصظفی ۖ منانے کی تیاریوںمیں ہمہ تن مصروف ہوجاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارغلام رسول اویسی نے سجادہ نشین آستانہ عالیہ سوہدرہ سیدمحمدصفی اعظم چن پیرآف سوہدرہ کی اہلیہ کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمختار النبی، صاحبزادہ سیدلخت حسنین ،پروفیسرڈاکٹر محمدآصف ہزاروی،صاحبزادہ سیدضیاء النور،صاحبزادہ سیدآل احمد، حافظ محمدندیم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوںنے کہا کہ سیدمحمدصفی اعظم چن پیر شاہ کی اہلیہ نے اپنے گھرانے کی جس مذہبی اندازسے تربیت کی وہ اس خانوادے کے افرادکی مذہبی اورنبی رحمت ۖ سے عشق ومحبت سے سرشاری کامظہرہے۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) 24سالہ شادہ شدہ خاتون پراسرارطورپرلاپتہ ،ورثاء کی سرتوڑکوشش کے باوجودکچھ اتہ پتہ معلوم نہ ہوسکا۔ محلہ الہ آبادکے رہائشی منیربٹ نے بتا یا کہ میری ہمشیرہ ثمینہ رضوان تین دن قبل گھرسے نکلی اورتاحال واپس نہ لوٹی ہے ،لاپتہ ہونے والی خاتون ایک چار سالہ معصوم بچی کی ماں اورذہنی مرض کاشکارہے۔ انہوںنے اپیل کی کہ پتہ چلنے پرموبائل نمبری 03007123756 پراطلاع کی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) سرخیل تحریک آزادی مولانا ظفر علی خان ایک ہمہ جہت سیاسی راہنما ،شعلہ بیان مقرر ، بے بدل خطیب، قادر الکلام شاعر لاثانی نثر نگار اورسچے عاشق رسول ۖ تھے جن کی ولولہ انگیز شاعری اور نثر نگاری نے غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہندوستان کی امت مسلمہ کو جوش آزادی سے ہمکنار کردیا ،ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج پروفیسرڈاکٹرمحمد آصف ہزاروی نے مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجوایٹ کالج میں مولانا کی سالانہ برسی کے موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پروفیسر شیخ الیاس کامران ، نذیر احمد اعوان، ارشد حسین بخاری ، حافظ منیراحمد ، محمد اکبر ، عبدالرئوف ، خالد محمود ہنجرا، ملک خالد حیات بلوچ، سید رضا سلطان، ابرار اکرم سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر انہوں نے محمد فرمان چوراہی ، خرم منصوراور محمد ابوبکر کو تقریری مقابلہ میں اول ، دوئم او رسوئم پوزیشن حاصل کرنے پر انعامات سے نوازا۔ ۔۔۔۔۔۔ وزیرآباد(جی پی آئی) پاکستان جرنلسٹس کونسل کے مرکزی سنیئر نائب صدرصابر حسین بٹ نے کہا کہ نوجوان نسل کومولاناظفر علی خان کے افکارکومشعل راہ بناناہوگا۔ بابائے صحافت مولاناظفر علی خان نے ثابت کیا کہ قوم کی حقیقی رہنمائی وقیادت نااہلوں،طالع آزمائوں یاکم حوصلہ انسانوں کاکام نہیں۔ مولاناکی سیاست وصحافت آج ہمارے سیاستدانوںاورصحافیوں کے لئے مشعل را ہ ہیں۔وہ جے آئی یوتھ کے زیراہتمام مولاناظفر علی خان کی یادمیں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ صدارت زونل امیرزمان حیدرچیمہ نے کی۔اس موقع پرندیم صادق تارڑ،ذبیع اللہ ملک، رضوان بٹ،عبدالرحیم بھٹی، میراسدحمید،عدنان انورکھرل،عقیل احمدودیگربھی موجودتھے۔ انہوںنے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کامقابلہ کرنے کے لئے مولاناظفر علی خان کے جذبہ کواجاگرکرناہوگا۔ مولاناباطل قوتوں کے خلاف علم بغاوت بلندکیاکہ آنے والی نسلوں کوآگے بڑھ کراپنے قومی ہیروزکی روایات کوبرقراررکھناہوگا۔ زمان حیدرچیمہ، عدنان انورکھرل ،عقیل حمدنے کہا کہ بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان جیسی قدآورشخصیت صدیوں پیداہوتی ہیں ۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین اور ناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہل حدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے ملک میں امن وامان کی ابتر صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ ریاست کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ پر یکساں عملد رآمد کرنا چاہیے۔عام آدمی ملکی حالات پر پریشان ہے۔ اسلام آباد اور ملک کے دیگر حصوں میں ہونے والے واقعات پریشان کن ہیں۔ہمیں مل بیٹھ کر سیاسی اورمسلکی وابستگیوں سے بالا تر سوچنا ہوگا۔ انتہا پسندجو بھی ہو،قومی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔کسی گرو ہ یا فرد کے ہاتھوں پورا ملک اور آئین کویر غمال نہیں بنایا جاسکتا۔ کسی جتھے کے دباو میںملکی سلامتی کے تقاضوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ پارلیمنٹ، عدلیہ اور دیگر اداروں کے احترام کے بغیر ملکی نظام انارکی کی طرف جائے گا۔کہیں ایسا نہ ہو کہ انتہا پسندی کا اژدہا کہیں پھر سر نہ اٹھالے اور ملک کی حالت دگر گوں ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ نان ایشوز کو ایشوز بنانے والوں کے دباو میں فیصلے کئے گئے تو کوئی ادارہ کامیاب ہوگا اور نہ ہی امن قائم ہوسکے گا۔ اس سے جمہوری نظام کو بھی خطرہ ہوسکتا ہے۔اس پر تمام سیاسی جمہوری قوتوں کو سوچنا ہوگا۔ ملک میں ایک عرصے سے انتہا پسندی کے نئے روپ سامنے آرہے ہیں۔جس سے معاملات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔ لاہور(جی پی آئی) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجازاحمد ہاشمی نے اسلام آباد ، فیصل آباد، راولپنڈی،لاہور اور دیگر علاقوں میں اہل سنت کارکنان پر پولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشتعال انگیزی کی بجائے، مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ بدامنی اور انارکی کسی مسئلے کا حل نہیں۔ نظام مصطفی کا نفاذ ہی تمام مسائل کو حل کرسکتا ہے۔ ختم نبوت کا منکر مسلمان نہیں ہوسکتا۔ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔ جسے جان دے کر بھی ادا کیا جائے گا۔حکومت کارندوں کے نامنا سب بیانات اور ناقص حکمت عملی نے معاملے کو خراب کردیا ہے۔ اشتعال انگیزی کو روکنے کے لئے مذاکرات اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانستہ یا نادانستہ طور پر حکومتی حکمت عملی درست طور پر اختیار نہیں کی گئی۔جس کی وجہ سے پورے ملک میں پہیہ جام ہوچکا ہے ، چونکہ ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوںنے کہا کہ بدامنی سے لوگ پریشان ہوئے ہیں۔ امن و امان کا قیام حکومت کی ذمہ داری ہے، جس میں وہ بری طرح ناکام ہوئی ہے۔ حلف نامے میں تبدیلی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کے لئے راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی جاتی تو حالات کو کشیدگی سے بچایا جاسکتا تھا،مگر افسوس حکومت حالات کی سنگینی کا بروقت ادراک نہ کرسکی۔ جس کی وجہ سے قیمتی جانیں بھی گئیں اور ملک کو بھی شدید نقصان ہوا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ اہل سنت پرامن ہیں، لیکن ختم نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوںنے کہا کہ نظام مصطفی کے نفاذ کے لئے امن و امان کی صورت حال کو بہتر کیا جانا ضروری ہے اورنظام مصطفی کا نفاذ ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔ کراچی(جی پی آئی) کراچی پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ نے کراچی ایسٹ کے علائقے مسلم گوٹھ میں پاکستان تحریک انصاف کی آفیس کا افتتاح کیا ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رھنما سبحان علی ساھل، لیبر سندھ کے صدر گل نمروز خان، سربلند خان، حبیب خان، حیات خان، قیصر خٹک، کاشف نظامی، طارق میر، فرید خان و دیگر شامل تھے، افتتاح کے کے بعد پی ٹی آئی لیبر ونگ کی جانب سے منعقد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں اور غلط حکمت عملی کی وجہ سے پورا ملک بہران کی زد میں آگیا ہے، ایک دھرنے کو بند کرانے کے چکر میں پورے ملک میں دھرنے شروع ہوگئے ہیں، انہوں نے کہا نواز شریف اپنی دولت اور شہرت کو بچانے کے خاطر پورے ملک کو دائو پر لگا دیا ہے، عوام پر طاقت کا استعمال کرنا مسئلے کا حل نہیں تھا، ، انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے دین کا جز اور ہمارا ایمان ہے جس پرآنچ بھی آنے نہیں دیں گے، حکومت ناکام ہوچکی ہے، ابھی بھی وقت ہے ن لیگ کے پاس مستعفی ہوکر الیکشن کا اعلان کرے ، عوام ان کرپٹ حکمرانوں سے بیزار ہوچکی ہے اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو ان چور ، لٹیروں کو ملک سے نکلنے کا بھی عوام وقت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا میڈیا کی آزادی کو خاموش کرنے کی مزمت کرتے ہیں، میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے حکومت اپنی پالیسیاں بہتر کرنے کے بجائے میڈیا پر پابندیا ں لگادیتی ہے، عوام چاہتی ہے کہ ملک ترقی کرے اور انصاف آئے ان کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ یقینی ہے ۔ انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا موجودہ صورتحال کے پیش نظر عمران خان کا دو روزہ دورا کراچی 27-28نومبر کا منسوخ کیا گیا ہے ملتوی نہیں ہوا، جلد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔