ناگ پور ٹیسٹ: بھارت نے سری لنکا کو اننگز اور 239 رنز سے ہرا دیا

Nagpur Test

Nagpur Test

لاہور (جیوڈیسک) ناگ پور ٹیسٹ میں بھارت نے سری لنکا کو اننگز اور دو سو انتالیس رنز سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کر لی، اسپنر روی ایشون نے وکٹوں کی تیز ترین ٹرپل سنچری کا چھتیس سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

چار سو پانچ رنز کے خسارے میں جانے کے بعد سری لنکا کا دوسری اننگز میں آغاز مایوس کن تھا، اوپنر سمراوکراما کھاتہ کھولے رخصت ہوئے، آئی لینڈرز بھارتی بولر کے سامنے بے بس نظر آئے اور وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔

آف اسپنر روی ایشون نے آخری بلے باز سرنگا لکمل کو آوٹ کر کے وکٹوں کی تیز ترین ٹرپل سنچری کا کارنامہ انجام دیا۔

حیران کن طور پر نیوزی لینڈ کے ڈینس للی نے ٹھیک چھتیس سال قبل ستائیس نومبر کو ہی یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔