عراق: بغداد کی مارکیٹ میں دو خودکش حملے، 17 افراد جاں بحق، 30 زخمی

 Baghdad Suicide Attack

Baghdad Suicide Attack

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقے کی مارکیٹ میں دو خودکش حملے ہوئے۔ دھماکوں کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حکومت کی ہدایات پر مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دوسری جانب پولیس کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد بھی مارے گئے۔