ممبئی (جیوڈیسک) اکشے کمار کا کہنا تھا کہ فلم سے قبل کئی ماڈلنگ شوٹس بھی کئے اور مجھے اب بھی یاد ہے کہ اپنے فنی کیریئر کا پہلا چیک 5 ہزار روپے کا ملا تھا جس سے حاصل ہونے والی خوشی کو آج بھی محسوس کرتا ہوں تو خود کو تروتازہ پاتا ہوں۔
انہوں نے کہا ترقی کی منزل آہستہ آہستہ طے کی جاتی ہے اور جب تک پہلے زینے پر پاؤں نہ رکھا جائے باقی مراحل طے نہیں ہوسکتے اس لیے اپنی پہلی کامیابی کو ہمیشہ یاد رکھیں۔
اس وقت کے مہنگے ترین اداکاروں میں شامل اکشے کمار کا کہنا تھا مجھے دوسرا اور تیسرا چیک بالترتیب 50 ہزار اور ڈیڑھ لاکھ کا ملا تھا جسے میں کبھی نہیں بھول سکتا یہ وہ کامیابیاں ہیں جسکے بعد میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔