لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار جاوید کوڈو کو حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا امدادی چیک دیدیا گیا۔
اداکار نے امدادی چیک صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کے دفتر میں وصول کیا۔
اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کہا ضرورت مند فنکاروں کی مالی امداد کیلئے انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کی ضرورت ہے، جس میں حکومت کیساتھ خوشحال فنکار اور مخیر حضرات بھی حصہ ڈال سکتے ہیں۔