تحریر : عبدالجبار خان دریشک یہ بات طے ہے کہ اس کائنات کی وجہ تخلیق صرف اور صرف محبوب رب کائنات رحمتہ اللعالمین ، خاتم الانبیاء، سید المرسلین حضرت محمد ﷺ کا ظہور بابرکت تھا۔ بعض روایت ہیں اللہ پاک نے سب سے پہلے بلا واسطہ طور پر اپنے حبیب ﷺ کا نور پیدا فرمایا اور اس نور کو خلق عالم کا واسطہ قرار دیا۔ یہ بھی مروی ہے کہ رب ذوالجلال نے عالم اروح میں سرکار دوعالم رحمتہ اللعالمین ﷺ کی روح انور کو اعزاز نبوت سے سرفراز فرمایا۔ ترمذی شریف میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا میں اس وقت بھی نبی تھا جب آدم علیہ السلام کی روح نے جسم سے تعلق نہ پکڑا تھا ۔ بعدازں اسی عالم میں رب کائنات نے دیگر انبیائے کرام کی روحوں سے نبوت محمدی ﷺ کا عہد لیا۔ بحوالہ کتاب تاریخ الانبیاء آپ ﷺ دونوں جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے آپﷺ کی ولات باسعادت سے پہلے دنیا جہالت کے اندھیرے میں ڈوبی ہوئی تھی۔
آپ ﷺ کے نور سے پوری دنیا میں روشنی پھیل گئی۔ آپ ﷺ رہتی دنیا تک اور تاقیامت پیدا ہونے والے انسانوں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔ آپ ﷺ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ ہمارے لیے ہدایت ہے ہم دنیا اور آخرت کی فلاح چاہتے ہیں تو اپنی زندگی آپ ﷺ کی بتائے طریقے پر گزارنی ہوگی۔ جس کا آپ ﷺ عملی طور نمونہ پیش کیا۔ آج کے دور میں ہم پریشانی کا شکار ہیں۔ ناکامی سے دو چار ہیں معاشرتی بدامنی نے انسانیت سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ آج کے دور میں پوری دنیا کے مسلمان دن بدن مسائل فرقہ پرستی دہشت گردی کا کیوں شکار ہو رہیں؟ کبھی ہم نے اس بات پر غور کیا ہے۔ ہم اپنی زندگی کے معولات کو اپنے سامنے رکھیں اور اپنی ذات کا احتساب کریں تو کیا ہم آج کے دور میں آپ ﷺ کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل کر رہے ہیں۔ اور یہ سب آپﷺ تعلیمات اور ہدایت سے دوری کا نتیجہ ہے کہ ہم تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔
آپ ﷺ نے ہمیں بھائی چارے اور اخوات کا درس دیا لیکن یہ کیا آج ہم بھائی بھائی نہیں رہے فرقے اور جماعتوں میں تقسیم ہو چکے ہیں۔ ہماری آنے والی نسلوں کو سازش کے تحت آپ ﷺ کی تعلیمات سے دور کیا جا رہا ہے آج کے دور میں ہم اپنے تعلیمی نصاب کو اٹھا کر دیکھیں لیں تو پہلی جماعت سے لے کر میٹرک تک کتنے اسباق سیرت النبی ﷺ کے کورس میں شامل کیے گئے ہیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے جو شامل ہیں ان کو دن بدن کم کیا جارہا ہے ۔ آنے والی نسلوں کو دین اسلام سے دور کرنے کی یہ یہود و نصار کی عیاری ہے۔ ہمارے بچے جب آپ ﷺ کی ذات اقدس اور سیرت نبی ﷺ کے بارے میں نہیں پڑھیں گے تو وہ دین اسلام سے دور ہوں گے۔ پھر ہمارے اندر نہ اتفاقی بھی ہوگی دہشت گردی بھی ہوئی اور ہماری فرقوں جماعتوں میں تقسیم بھی ہوگی۔
ہمیں اپنی زندگی کو بہتر خوشحال اور پرامن بنانا ہے تو آپ ﷺ کی تعلمات پر عمل کرنا ہوگا۔ آپ ﷺ نے کامیاب زندگی گزارنے کے آسان اور قیمتی نسخے ہمیں بتائے بلکہ خود عملی طور پر پیش کر کے دیکھا جن پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت کی کامیاب پا سکتے ہیں آپ ﷺ نے فرمایا. اے لوگوں مجھے چھ چیزوں کی ضمانت دو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں 1. بولو تو سچ 2. وعدہ کرو تو اسے پورہ کرو 3. تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اسے ادا کرو 4. خود کو بدکاری سے محفوظ رکھو 5. غیر محرموں سے اپنی نگاہ کی حفاظت کرو 6. اپنے ہاتھ سے کسی کو ایذاد نہ پہنچاؤ. حضرت بلال بن حارث ؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ آدمی اپنے منہ سے کوئی کلمہ خیر نکال دتیا ہے اسے اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ اس نے کوئی اچھا کام کیا ہے لیکن وہ ایک کلمہ خیر میدان حشر میں اللہ تعالی کی رضا مندی کا سبب بن جاتا ہے۔
ایک مرتبہ حضرت عقبہ بن عامر ؓ نے حضور پاک ﷺ سے دریافت فرمایا ۔ یا رسول اللہ ﷺ مجھے یہ تو بتلائیے کہ نجات کا راستہ کیا ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا اپنی زبان کو قابوں میں رکھو ، اپنے گناہوں کو یاد کر کے اللہ کے خوف سے رویا کرو۔ ایک مرتبہ ایک بدو آپ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اس بدو نے آپ ﷺ سے کچھ سوالات کیے جن کے نبی کریم ﷺ کے جوابات کچھ یوں دیے اس سوال تھا 1۔ میں امیر (غنی) بننا چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا قناعت اختیار کرو،امیر ہو جاؤ گے.2۔ میں سب سے بڑا عالم بننا چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا تقوی اختیار کرو عالم بن جاؤ گے. 3۔ عزت والا بننا چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کر دو باعزت بن جاؤ گے. 4۔اچھا آدمی بننا چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا لوگوں کو نفع پھنچاؤ. 5۔عادل بننا چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو وہی دوسروں کے لیے پسند کرو. 6۔ طاقتور بننا چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا اللہ پر توکل بھروسہ کرو. 7۔اللہ کے دربار میں خاص درجہ حاصل کرنا چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا کثرت سے اللہ کا ذکر کرو. 8۔ رزق کی کُشادگی چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا ہمیشہ باوضو رھو. 9۔ دعاؤں کی قبولیت چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا حرام نہ کھاؤ. 10۔ ایمان کی تکمیل چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا اخلاق اچھے کر لو. 11: قیامت کے روز اللہ سے گُناہوں سے پاک ہو کر ملنا چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا جنابت کے بعد فوراً غُسل کیا کرو. 12۔گُناہوں میں کمی چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا کثرت سے استغفار کرو. 13۔قیامت کے روز نور میں اُٹھنا چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا ظلم کرنا چھوڑ دو. 14۔ میں چاھتا ہوں کے اللہ مجھ پر رحم کرے؟
آپ ﷺ نےفرمایا اللہ کے بندوں پر رحم کرو. 15۔میں چاھتا ہوں کے اللہ میری پردہ پوشی کرے؟ آپ ﷺ نےفرمایا لوگوں کی پردہ پوشی کرو. 16۔ رُسوائی سے بچنا چاھتا ہوں ؟ آپ ﷺ نےفرمایا زنا سے بچو. 17۔ میں چاھتا ہوں کہ اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہِ وسلم کا محبوب بن جاؤں؟ آپ ﷺ نے فرمایا جو اللہ اور اُس کے رسول کو محبوب ہو اُسے اپنا محبوب بنا لو. 18 اللہ کا فرمانبردار بننا چاھتا ہوں؟
آپ ﷺ نےفرمایا فرائض کا اہتمام کرو.19۔احسان کرنے والا بننا چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا اللہ کی اس طرح بندگی کرو جیسے تُم اسے دیکھ رہے ھو. یا جیسے وہ تمھیں دیکھ رہا ہے. 20۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہِ وسلم کیا چیز گُناہوں سے معافی دلائے گی؟
آپ ﷺ نےفرمایا آنسو، عاجزى اور بیماری. 21۔ کیا چیز دوزح کی آگ کو ٹھنڈا کریگی؟ آپ ﷺ نےفرمایا دنیا کی مصیبتوں پر صبر. 22۔ اللہ کے غصہ کو کیا چیز ٹھنڈا کریگی؟ آپ ﷺ نےفرمایا چپکے چپکے صدقہ اور صلہ رحمی. 23۔ سب سے بڑی برائی کیا ہے؟ آپ ﷺ نےفرمایا برے اخلاق اور بخل. 24. سب سے بڑی اچھائی کیا ہے؟ آپ ﷺ نےفرمایا اچھے اخلاق، تواضع اور صبر. 25۔ اللہ کے غصہ سے بچنا چاھتا ہوں؟ آپ ﷺ نےفرمایا لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔
یقین جانیے ہم ان باتوں پر عمل کر دنیا وآخرت کی کامیابی پا سکتے ہیں۔ یہ ساری نصحتیں ہماری روز مرہ زندگی سے تعلق رکھتی ہیں ان پر عمل کرنے کے لیے کسی سانئس کے فارموے کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں ہے بس اپنی زندگی میں تبدیلی لائیں۔ آپ ﷺ کی تعلیمات پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی درس دیں۔ ایسے ہی معاشرہ خوبصورت اور پرامن بن سکتا ہے۔ اللہ ہم سب کو عمل کی توفیق عطاء فرمائے۔ امین