کراچی (جیوڈیسک) پ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی ایل پی جی مہنگی ہونا شروع ہو گئی۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق لاہور، کراچی اور گجرانولہ میں گھریلوں استعمال کی ایل پی جی 120 روپے کلو جبکہ سلنڈر 1390 روپے کا ہو گیا جبکہ بالا کوٹ، گلگت بلتستان میں ایل پی جی 170 روپے کلو اور گھریلوں استعمال کا سلنڈر 1990 روپے کا ہو گیا۔
ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی درآمد پر پریمیم بونس، سگنیچر بونس ریگولیٹوری ڈیوٹی اور لیوی ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان جاری ہے۔