اسلام آباد : صدر اسٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ شہیر سیالوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے اندر قابض ہندوستانی افواج کی جانب سے شہری آزادیوں پر قد غن، حریت رہنماوں کی گرفتاریاں، سیای، مذہبی سماجی اجتماعات پر پابندیوں میں بین الاقوامی دنیا پر بھارتی جمہوریت کا پول کھول دیا ہے۔
مہذب اقوام عالم قابض افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لیں دفعہ 370 کو ختم کر کے وہاں غیر مقامی باشندوں کو مستقل طور پر بسانے کی ہندوستانی سازش کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی سازش ہے بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے کشمیریوں کو گلے لگانے کا بیان جھوٹا اور دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک کوشش ہے تاکہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹائی جا سکے۔
شہیرسیالو ی ن کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کے لیے کشمیریوں کو گلے لگانے کی بات کی کیونکہ کشمیریوں کی قربانیوں نا مساعد ترین حالات میں جدوجہد جاری رکھنے کے پختہ عزم نے بھارتی فوج اور حکومت کو نفسیاتی طور پر شکست دے دی ہے۔ہم بھارتی جارحیت اور دھمکیوں سے مرعوب ہونے والے نہیں۔ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجینڈا ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کی مرضی سے حل کیا جانا چاہیے۔