بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ریکارڈ بکس کے صفحات پر قبضہ

 Virat Kohli

Virat Kohli

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ریکارڈ بکس کے صفحات پر قبضے کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے۔ کوہلی سری لنکا کیخلاف حالیہ سیریز میں پانچ اننگز کے دوران 610 رنز بنا کر تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں گراہم گوچ، برائن لارا اور محمد یوسف کے بعد چوتھے بڑے اسکورر بن گئے ہیں۔

پانچ یا کم اننگز میں 600 پلس رنز کے لحاظ سے ڈان بریڈمین اور محمد یوسف کے بعد تیسرے بیٹسمین نے نئی دہلی میں مجموعی طور پر 293 رنز بنا کر بطور کپتان ہم وطن کھلاڑی سنیل گواسکر کے 289 رنز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔